چودہ اگست کو نیا پاکستان بنائینگے ،حقیقی جمہوریت کے قیام تک ڈی چوک میں رہینگے ،عمران خان، شریف برادران بادشاہت کا دور ختم ہوگیا کارکن راشن لیں پانی کی بوتلیں اسلام آباد مل جائینگی ،لاہور زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب

منگل 12 اگست 2014 05:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کے قیام تک ڈی چوک میں رہینگے ، شریف برادران بادشاہت کا دور ختم ہوگیا کارکن راشن لیں پانی کی بوتلیں اسلام آباد مل جائینگی ، چودہ اگست کو نیا پاکستان بنائینگے ۔

(جاری ہے)

لاہور زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج عوام کے ساتھ ہے پولیس بھی ہمیں نہیں روکے گی گلو بٹوں سے وہ سلوک کرینگے جو ان سے ہونا چاہیے ہمیں بڑے بڑے کنٹینرز اور پولیس نہیں روک سکتی کارکنوں کے ساتھ سڑکوں پر آؤں گا کوئی رکاوٹ سامنے آئی تو بتا دینگے ہم سب کو بتایا پاکستان بنانے کی تیاری کرنی چاہیے چودہ اگست کو سب سے بڑا جشن اسلام آباد میں ہوگا ملک کو بادشاہت سے نجات دلائینگے ۔