پنجاب پولیس نے طاہر القادری کی گرفتاری کو حکومت کے تحریری حکم سے مشروط کردیا

منگل 12 اگست 2014 05:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء)پنجاب پولیس نے طاہر القادری کی گرفتاری کو پنجاب حکومت کے تحریری حکم سے مشروط کردیا،زبانی حکم پر گرفتار کرنے سے انکار کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیر کے روز پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے طاہر القادری کی گرفتاری کے حکم پر کہا کہ وہاں پر عورتیں بھی ہیں،بچے اور بوڑھے بھی ہیں،طاہر القادری کی گرفتاری پر کوئی واقعہ ہوسکتا ہے حکومت ذمہ داری لے اورلکھ کر دے تو ہم طاہر القادری کی گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پولیس کے اس رویے پر برہم بھی ہوئے اور کہا کہ رینجرز بھی موجودہے تاہم پولیس نے گرفتاری کو تحریری حکم سے مشروط کردیا ہے اور زبانی حکم پر گرفتاری کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔