گال ٹیسٹ کے بعد جاری آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی جاری کر دی، پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے کمار سنگا کارا بیٹنگ میں سرفہرست آ گئے، قومی کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر آٹھویں نمبر پر چلے گئے، یونس خان 177 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل، اظہر علی کو دو جبکہ اسد شفیق کو ایک درجہ ترقی ملی،بولنگ میں ٹاپ پوزیشنز برقرار رہیں۔ سری لنکن رنگانا ہیراتھ دو درجہ بہتری کر کے چھٹے نمبر پر آ گئے۔ سعید اجمل تین درجے کمی کے ساتھ نمبر آٹھ بولر بن گئے، ٹیسٹ آل راوٴنڈرز میں بھارت کے ایشوین سرفہرست آ گئے

منگل 12 اگست 2014 05:04

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء) گال ٹیسٹ کے بعد جاری آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی جاری کر دی۔ پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے کمار سنگا کارا بیٹنگ میں سرفہرست آ گئے۔ سنگاکارا نے ایک درجہ ترقی کر کے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز سے ٹاپ پوزیشن چھین لی لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔

قومی کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔

(جاری ہے)

سابق کپتان یونس خان 177 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ سابق کپتان ایک درجہ ترقی کر کے دسویں نمبر پر آ گئے۔ بیٹنگ میں اظہر علی کو دو جبکہ اسد شفیق کو ایک درجہ ترقی ملی۔ بولنگ میں ٹاپ پوزیشنز برقرار رہیں۔ سری لنکن رنگانا ہیراتھ دو درجہ بہتری کر کے چھٹے نمبر پر آ گئے۔ سعید اجمل تین درجے کمی کے ساتھ نمبر آٹھ بولر بن گئے۔ ٹیسٹ آل راوٴنڈرز میں بھارت کے ایشوین سرفہرست آ گئے۔ دو درجہ ترقی کرنے والے ایشوین نے جنوبی افریقی فلینڈرز کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ -