آئی سی سی نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا ،گال ٹیسٹ میں میچ آفیشلز نے اسپنر کے ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا ، سعید اجمل کو 21روز کے اندر اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانا ہوگا ، اس دوران انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں ، آئی سی سی

منگل 12 اگست 2014 05:04

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء) پاکستان کے جادو گر اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے بعد میچ آفیشلز نے اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے قوائد و ضوابط کے مطابق سعید اجمل کو 21 روز کے اندر اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانا ہو گا جس میں ان کے ایکشن کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا 21 دن میں سعید اجمل کو آئی سی سی کے طریقہ کار سے گزرنا ہوگا۔

آئی سی سی نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ اس دوران سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2009 میں بھی سعید اجمل کے ایکشن کو ان کے ”دوسرا“ کی وجہ سے مشکوک قرار دیا تھا لیکن ٹیسٹ کے بعد ان کے ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔ جادو گر اسپنر اب تک 34 ٹیسٹ میچوں، 110 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :