وزیرقانون پنجاب رانا مشہود احمد خان کی شعلہ بیانی کے بعد مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے کارکن بھی آمنے سامنے آ گئے

منگل 12 اگست 2014 05:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء) لاہور میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن کی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے‘وزیرقانون پنجاب رانا مشہود احمد خان کی شعلہ بیانی کے بعد مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے کارکن بھی آمنے سامنے آ گئے۔ لاہور زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے تحریک انصاف کے کارکن موجود تھے کہ نہر کے دوسری جانب سے مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے وحید گل کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی ریلی گزری۔

(جاری ہے)

لیگی کارکنوں نے رک کر نعرے بازی شروع کر دی اور للکارے مارے اس دوران نہر کے دوسری طرف موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں مشتعل ہوگئے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف نعرے لگائے گئے، گالم گلوچ بھی ہوئی اور پتھراوٴ بھی کیا گیا، تاہم درمیان میں نہر ہونے کے باعث کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان نہر ہونے کی وجہ کوئی سنگین واقعہ رونما نہیں ہوا تاہم دونوں جانب سے کارکنان میں کافی اشتعال پایا جاتا ہے۔