تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لگ شیناوترا یورپ سے وطن واپس آگئیں

منگل 12 اگست 2014 05:21

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء) تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم یک لگ شیناوترا اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے یورپ سے واپس وطن لوٹ آئیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ینگ لک شیناوترا کو گزشتہ ماہ عدالت نے اپنے بھائی کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس میں شرکت کے بعد وہ وطن واپس لوٹ آئی ہیں ۔ واضح رہے ینگ لک شیناوترا کو اپنے دور اقتدار میں بدعنوانی کے الزامات پر عدالت میں مقدمے کا سامنا ہے ۔