عمران خان کیلئے فول پروف کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں داخل

منگل 12 اگست 2014 05:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیلئے فول پروف کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی،سوا کروڑ لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے لئے سوا کروڑ مالیت سے فول پروف کنٹینر تیار کیا جاچکا ہے جس کے باہر کا حصہ پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے،اس کنٹینر میں آسائش کا ہر سامان موجود ہے،کنٹینر میں ایک کمرہ،باتھ روم،کچن،کمرے میں ٹی وی،اے سی فریج،بیڈ،صوفہ،ٹیبل اور دیگر اشیاء موجود ہیں،کنٹینر بنانے والا ٹھیکیدار اس سے قبل سابق دور حکومت میں طاہر القادری کے لئے بھی ایسا ہی کنٹینر تیار کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :