ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ کے احکامات دیئے ہوں تو مستعفی ہو جاؤں گا،شہبازشریف،بے وقت مارچ اور نام نہاد انقلاب کے دعویدار ملک و قوم پر رحم کریں ، ،عمران اور قادری ایسے انقلاب اور لانگ مارچ کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں جس کا مقصدملک میں انتشار پھیلانا اوروطن کو اندھیروں میں دھکیلنا ہے،انقلاب کے دعویداروں کے پیچھے ایسے چور اورڈاکوں چھپے ہوئے ہیں جنہوں نے غریب قوم کے اڑھائی سو ارب روپے ہڑپ کیے ہیں،وزیراعظم کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدگی سے کاوشیں جاری ہیں،چینی سرمایہ کار چلے گئے تو ذمہ دار عمران اور قادری ہوں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب کا انٹرویو
منگل 12 اگست 2014 05:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان 40ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں سے تو مذاکرات کے حامی لیکن عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت سے سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے سے انکاری ہیں جوان کے دوغلے پن کا واضح ثبوت ہے۔میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ میں ملک وقوم کے مفاد، پاکستان کی ترقی وخو شحالی اورغریب عوام کی تقدیر بدلنے کے سہانے خوابوں کوعملی شکل دینے کیلئے مذاکرات کی غرض سے عمران خان کے پاس جانے کے لئے تیار ہوں لیکن افسوس کی بات ہے کہ عمران اور قادری ایسے انقلاب اور لانگ مارچ کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں جس کا مقصدملک میں انتشار پھیلانا اوروطن عزیز کو اندھیروں میں دھکیلنا ہے۔
اس وقت جب پاک افواج پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنانے کے لئے صف آراہیں تو ان حالات میں لانگ مارچ اوردھرنوں کاکوئی جواز نہیں ۔(جاری ہے)
نام نہاد انقلاب کے داعی اورقرآن پاک پر جھوٹی قسم اٹھانے والے” انقلاب“ کے بغیر واپس آنے والوں کو مار دینے ،ہاتھ توڑنے اور جتھوں کی شکل میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کے گھروں میں داخل ہونے کا حکم دینے والے کس انقلاب کی بات کررہے ہیں ؟ ایسا شخص تو انقلاب کے نام پر ہی دھبہ ہے او ریہ شخص انقلاب نہیں انتشار پھیلانے کی ساز ش کر رہا ہے،یہ شر پسندی اور بد امنی کی کوشش ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
انقلاب کے دعویداروں کے پیچھے ایسے چور اورڈاکوں چھپے ہوئے ہیں جنہوں نے اس غریب قوم کے اڑھائی سو ارب روپے ہڑپ کیے ہیں ۔سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کروانے والے چوہدری برادران آج عوام کے مسیحا بنے ہوئے ہیں اور پنجاب بینک پر 70ارب روپے کا ڈاکہ ڈالنے والے چور اور لیٹرے انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں، قوم ان چہروں سے بخوبی واقف ہیں۔میرے یا شریف خاندان کی جانب سے ایک دھیلے کابھی بینکوں سے سود یا اصل زر معاف کرانا ثابت ہوجائے تو میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے قوم سے اپیل کی اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک و قوم ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے تو لانگ مارچ کو مسترد کردیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج یہاں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ عمران اورقادری دور آمریت میں مشرف کا جھنڈا اٹھائے ہوئے تھے اورانہوں نے ریفرنڈم کا بھر پور ساتھ دیا اور آج ایک بار پھر وہ جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے کے درپے ہیں - پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بحالی اور جمہوری نظام کے استحکام کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاوٴن کے افسوسنا ک واقعہ پردلی دکھ اورصدمہ ہوا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے مجھے دلی ہمدردی ہے۔ اس واقعہ کے حوالے سے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیں اورانصاف ہر حال میں ہوگا۔واقعہ کے فوراً بعدمتعلقہ پولیس افسران اور اپنے سیاسی رفقاء کو عہدوں سے علیحدہ کیا تاکہ وہ انصاف پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔ایف آئی آر میں سے قادری کے صاحبزادے کا نام میں نے نکلوایا -68سالہ تاریخ میں کسی حکومتی سربراہ نے اس قسم کے واقعات میں ایسے مثالی اورفوری اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ میں خدا کو حاضر و ناظر جان کراور قوم کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اگرشفاف تحقیقات کے نتیجے میں یہ ثابت ہوجائے کہ میں نے بلواسطہ یا بلا واسطہ فائرنگ کے احکامات دےئے ہوں تو میں بلاتاخیر استعفیٰ دے دو ں گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی حکومت لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہمارا فرض ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجارہا ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ،امن اورسکیورٹی کے غرض سے کنٹینرزلگانے پڑے جس سے شہریوں کو مشکلات پیش آئیں اوراس پر ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں لیکن کنٹینرز لگوانے کے ذمہ داربھی وہی عناصر ہے جو ملک میں افراتفری اورانتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد انقلاب کے دعویداروں کی اشتعال انگیزی کے باعث بھکر سے لاہور تک پولیس پر تشدد ہوااورپولیس اہلکار شہید اور زخمی ہوئے لیکن اس کے باوجود پولیس نے بے مثال صبر و تحمل کا مظاہر ہ کیا، اگر پولیس مناسب انتظامات نہ کرتی تو نہ جانے یہ انقلابی کیا گل کھلاتے ۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اورانقلاب کے نعرے لگانے والے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے اور قوم کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی را ہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہے ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) غریب عوام کی قسمت کو بدلنے،تعلیم عام کرنے ،دولت کی منصفانہ تقسیم،عوام کو صحت ،ٹرانسپورٹ اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا انقلاب لے آئی ہے۔
میٹروبس سسٹم کے ذریعے عام آدمی کو ٹرانسپورٹ کی محفوظ،آرام دہ اورباکفایت سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔میں سمجھتاہوں کہ معاشی اور سماجی ترقی کے لئے تیز رفتاراور مربوط ٹرانسپورٹ سسٹم انتہائی ضروری ہے-راولپنڈی -اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کے سربراہ کمشنر راولپنڈی ہیں -وسائل پر اشرافیہ کا ہی نہیں بلکہ غریب عوام کا بھی پورا حق ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں غریبوں کے بچوں کو اعلی معیار کی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے دانش سکول قائم کیے گئے ہیں اور یہ دانش سکول ان علاقوں سے انتہاء پسندی کے جراثیم کے خاتمے کا باعث بنیں گے اور ہم پسماندہ اضلاع میں دانش سکولز کے قیام کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے تاکہ انتہاء پسندی کی رجحانات کا خاتمہ کیا جاسکے -انہوں نے کہاکہ چند روز قبل بیجنگ میں پاکستان اورچین کے ورکنگ گروپ نے10500میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی منظوری دی ہے اوریہ منصوبے 2017-18ء تک مکمل ہوں گے جن پر 15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی اور ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک کو توانائی کے بحران سے نجات ملے گی لیکن احتجاج کرنے والے عناصر چاہتے ہیں کہ چین توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری نہ کرے اوران کے سرمایہ کار یہاں سے بھاگ جائیں اورملک و قوم اندھیروں میں ہی ڈوبے رہیں ۔ایسے عناصر کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اوروطن عزیز سے اندھیرے دور ہوں گے۔ اگر خدانخواستہ چین کے سرمایہ کار پاکستان سے چلے گئے اورانہوں نے احتجاجی سیاست کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری نہ کی تو اس کے ذمہ دار قادری اورعمران ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ایک سے زیادہ مرتبہ عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور میں خود بھی ان کے گھر جانے کیلئے تیار ہوں۔وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بھی عمران خان سے بات چیت کرنے کا مینڈیٹ دیاتاکہ سیاسی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکیں۔میں ایک بار پھرپاکستان اور پاکستان کے عوام کے نام پر عمران خان کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں سنجیدہ مذاکرات کریں اور قوم پر رحم کریں- سیاسی مسائل پارلیمنٹ کے ذریعے حل کیے جائیں اور عمران خان انتخابی نظام میں اصلاحات کمیٹی کے سربراہ بن جائیں۔ملک کو انارکی اورتباہی سے بچانے کے لئے میں اب بھی عمران خان کے پاس جانے کے لئے تیار ہوں-پنجاب کے 55حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اورانقلاب کے نعروں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں تاہم ملک کومعاشی طورپر نقصان پہنچ رہا ہے اور اگر ملک کو خطرہ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان اور قادری ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباوٴ اجدادنے خون کے دریاعبور کرکے آنکھوں میں سہانے خواب سجائے ایسے وطن کیلئے ہجرت کی جہاں سب کو ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں ،انصاف کا بول بالا ہو،کوئی غلامی کی زندگی پر مجبور نہ کرسکے،معاشی طورپر آزاد ہوں ،لیکن بدقسمتی سے یہ خواب ابھی ادھورے ہیں ہم اپنا آدھا وطن گنوا چکے ہیں،آج جب قوم اپنا یوم آزادی منارہی ہے تو بعض عناصر پاکستان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے دور کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کررہی ہے، کیا یہ وقت قوم کو تقسیم کرنے کا ہے یا اتحاد اور اتفاق کا ؟ آپریشن کی کامیابی کے لئے پوری قوم دعا گو ہے، ان حالات میں بد امنی پھیلانے اوردھرنے دینے کا ایجنڈا اتحاد پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے -بدامنی اور انارکی پھیلانے کے حوالے سے مارچ کا مقصد ملک کو انتہاء پسندی غربت ، بیروز گاری اور اندھیروں میں دھکیلنا ہے -انہوں نے کہاکہ پاک افواج پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہیں ،1965کی جنگ کے مقاصد اور تھے اوردہشت گردوں کے خلاف جنگ ہماری بقاء کی جنگ ہیں ۔شمالی وزیرستان کے لاکھوں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں بہتر ہوتا عمران خان احتجاج کی بجائے لاکھوں آئی ڈی پیز کی اشک شوئی کرتے ۔انہوں نے کہا کہ میں گذشتہ6سال سے عوام کا خادم بن کر صوبے کی خدمت کررہا ہوں اورعوامی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھوں گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے عدالت جو فیصلہ دے گی وزیراعظم فیصلے کا جائزہ لے کر صائب فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی پوری قوم کا مطالبہ تھا اس وقت کی حکومت نے عدلیہ کے بحالی کے وعدوں پر عمل نہیں کیا ۔سول سوسائٹی ، وکلاء،سیاسی جماعتوں اورمعاشرے کے تمام طبقات نے عدلیہ کی بحالی میں اپنا بھر پورکردارادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ قوم جانتی ہے کہ حق پر کون ہے اور جھوٹ پر کون ؟کھرا کون ہے او ر کھوٹا کون؟عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیاہے، ہم موجودہ صورتحال سے سیاسی اور انتظامی طور پر نمٹیں گے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 12 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
آئی سی سی نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا ،گال ٹیسٹ میں میچ آفیشلز نے اسپنر کے ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا ، سعید اجمل کو 21روز کے اندر اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانا ہوگا ، اس دوران ... مزید
-
گال ٹیسٹ کے بعد جاری آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی جاری کر دی، پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے کمار سنگا کارا بیٹنگ میں سرفہرست آ گئے، قومی کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کا شکار ... مزید
-
گال ٹیسٹ میں شکست نے مصباح الحق کو بدترین کپتانوں کی فہرست میں کھڑا کردیا ، بطور مہمان دنیا کے بدترین کپتانوں میں کیوی اسٹیفن فلیمنگ ، ویسٹ انڈین برائن لارا اور انڈین ایم ایس دھونی ٹاپ پر ہیں،گال ... مزید
-
خواتین رگبی ورلڈ کپ ،انگلینڈ، امریکہ اور فرانس نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، چار بار کی عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ جیت کے باوجود ایونٹ سے باہر ہو گئی
-
گال ٹیسٹ میں شکست :پاکستانی کرکٹ ٹیم ریویو کے معاملے میں ایک بار پھر غلط فیصلے کرتی رہی،ڈریسنگ روم میں ہیڈ کوچ وقار یونس ،منیجر معین خان اور دیگر سپورٹ اسٹاف سر پیٹ کر رہ گیا، گراؤنڈ میں مصباح الحق ... مزید
-
چودہ اگست کو نیا پاکستان بنائینگے ،حقیقی جمہوریت کے قیام تک ڈی چوک میں رہینگے ،عمران خان، شریف برادران بادشاہت کا دور ختم ہوگیا کارکن راشن لیں پانی کی بوتلیں اسلام آباد مل جائینگی ،لاہور زمان پارک ... مزید
-
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کا لعدم قرار دیدیا ، قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور اور ممبر کمال الدین ٹیپو عہدوں پر بحال
-
عمران خان کیلئے فول پروف کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں داخل
-
پنجاب پولیس نے طاہر القادری کی گرفتاری کو حکومت کے تحریری حکم سے مشروط کردیا
-
سول ڈکٹیٹروں نے خانہ جنگی کا اعلان کر دیا، عوام ان کے عزائم ناکام بنا دیں: چودھری پرویزالٰہی ،شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین، وجاہت حسین، میرے اور خاندان سمیت دیگر مخالف سیاستدانوں کے گھروں اور ... مزید
-
حکومت اورتحریک انصاف نے عوامی خدمات بارے عام لوگوں کوآگاہ کرنے کیلئے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپرکروڑوں کے اشتہارات چلادیئے
-
”اوپر سے حکم ہے“، اسلام آباد پولیس نے مارچ کی آڑ میں موٹر سائیکل پکڑنے شروع کر دیئے، تھانہ کوہسار پولیس نے ایک گھنٹے میں 300سے زائد موٹر سائیکلوں بند کر دیئے،بہت سے افراد کے ہمراہ محوسفر خواتین کو ... مزید
-
پنجاب میں موٹروے بند کرنے کے حکو متی اقدا م سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان، پنجاب میں پیداہونیوالی صورتحال سے موٹروے پر ٹریفک نہ ہو نے کے برابر رہ گئی ،ٹول ٹیکس کی مد میں ریونیوبھی کم ہوگیا ‘اگریہ ... مزید
-
بگٹی قتل کیس ، عدالت کا مشرف کی عدم پیشی پر اظہار برہمی، آئندہ سماعت پر ضامن اور میڈیکل کے اوریجنل سرٹیفکیٹ سمیت پیش ہونے کا حکم ، مشرف مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہورہے ،راہ فرار اختیار کرتے ہوئے توہین ... مزید
-
وزیرقانون پنجاب رانا مشہود احمد خان کی شعلہ بیانی کے بعد مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے کارکن بھی آمنے سامنے آ گئے
-
” قاہرہ مذاکرات کامیاب “، اسرائیل اور حماس غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر راضی ،اطلاق فلسطین کے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے ہوگا،جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے حملے میں 3 فلسطینی شہید ،حماس کا ... مزید
-
تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لگ شیناوترا یورپ سے وطن واپس آگئیں
-
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا نواز رکن پارلیمنٹ کو حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث ہونے کے مقدمہ میں بارہ سالہ سزائے قید سنا دی
-
مصر نے ہیومن رائٹس واچ کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
-
تن سے جدا گردنیں اٹھا کر پوز بنانے والے وحشی ہیں،آسٹریلوی وزیر اعظم،کم سن بچوں کے ہاتھ میں مقتولین کی گردنوں پر مبنی تصاویر سے شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کی بربریت کا اندازہ لگایا جا سکتا ... مزید
-
ایران میں خودکشی کے واقعات میں 13 فیصد اضافہ ہوگیا ،تین ماہ میں 191 افراد کی موت کا سبب خودکشی بنی
-
7سال تک بلا ناغہ اپنی سیلفی لینے والاکینیڈین نوجوان، عجیب و غریب شوق کی وجہ سے دوسروں کی توجہ کا مرکز بن گیا
-
غزہ کے تنازعے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے ترکی لایا جائے گا،ترک حکومت کا اعلان
-
انقلاب والے قوم کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ، مارشل لا جب بھی آیا تباہی لایا، وزیراعظم، انقلاب مارچ کرنے والے الیکشن سے پہلے مارچ کرتے تو اچھا ہوتا‘ملک اب کسی آمریت کا متحمل نہیں ہو سکتا،عمران خان سے ... مزید
-
افتخار چوہدری، رمدے،ریاض کیانی اور نجم سیٹھی انتخابی دھاندلی کے کردار ہیں، عمران خان ،نواز شریف سے وکٹری سپیچ جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کرائی،عینی شاہد نے بتایا کہ سعد رفیق کے گھر میں ووٹوں کے ڈبے ... مزید
-
وزیراعظم پہلے بھی عمران خان کے گھر گئے، اب بھی جا سکتے ہیں ملکی سالمیت کے لیے وزیر اعظم کو دس بار بھی جانا پڑے تو جائیں، وزیراعظم ہاوٴس سے بنی گالا دور ہی کتنی ہے‘لاہورہائی کورٹ
-
دہشتگردوں کو واپسی اور کسی جگہ اکھٹے ہونے کی اجازت دینگے ر نہ ہی انہیں ملک میں کسی جگہ ٹھہرنے کی اجازت دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس ، آرمی چیف کاآپریشن ضرب عضب میں اب تک کی پیش رفت پر مکمل اطمینان ... مزید
-
چارواہ سیکٹر پربھارتی فوج کی بلا اشتعا ل فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، 4 زخمی ، متعدد مویشی بھی فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ، کئی مکانات بھی متاثر ،علاقہ مکینوں میں خوف وہراس، پاکستان رینجرز ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف آج رات 8بجے قوم سے خطاب کریں گے، سیاسی صورتحال پرحکومتی حکمت عملی کااعلان کریں گے
-
طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو لائسنس ٹو کل جاری کردیا ہے تحریک انصاف عوامی تحریک کی بی ٹیم بن گئی ہے۔ میڈیا قتل پر اکسانے والوں کا بائیکاٹ کرے،احسن اقبال، سابق اسپائی ماسٹر نے عمران خان کو احتجاج ... مزید
-
عمران خان کے الزامات کاجواب پوائنٹ ٹوپوائنٹ دیں گے،شیرافگن،عمران خان کے الزامات پراسلام آبادمیں بطورادارہ وضاحت کریں گے،ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن
-
وزیراعظم اور عمران خان کے درمیان آج رابطہ متوقع،مثبت ردعمل کی صورت میں آئندہ دو روز میں ملاقات بھی ہو سکتی ہے ‘ ذرائع،سراج الحق اور مولانا طارق جمیل بھی صورتحال کو سنبھالادینے کیلئے میدان میں اتر ... مزید
-
مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت،حکومت نے اپنی قانونی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر ڈارفٹ تیارکرنے کی ہدایت کر دی ، قانونی ڈارفٹ کو حکومت حالات کومدنظر رکھتے ہوئے سپریم ... مزید
-
وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس
-
نوازشریف نے خودبھی لانگ مارچ کیادوسروں کونہیں روکناچاہئے، سراج الحق،14اگست آزادی کادن ہے ،لوگ جشن منانے اسلام آبادآئیں توکوئی قباحت نہیں،اسلام آبادکونوگوایریابناناجمہوری رویہ نہیں، عمران خان ... مزید
-
سونامی‘ انقلابی اور سیاسی بونوں کا منطقی انجام قریب ہے،رانا مشہود،مولانا قادری نے اپنے ہی بیان کی تردید کر کے جھوٹا ہونے کا اعزاز برقرار رکھا،چوہدری برادران جیسے بونے سیاستدان بھی اپنے مفادات ... مزید
-
جسٹس رمدے اور جسٹس ریاض کیانی کی طرف سے عمران خان کے الزامات کی تردید،ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، الگ الگ بیانات جاری
-
آزادی و انقلاب مارچ روکنے کے لئے حکو متی تیا ر یا ں مکمل، آ ج رات سے اسلام آباد سیل کرنے کا فیصلہ‘ڈپلومیٹک انکلیو کی طرف جانے والے راستے بند، داخلی راستوں پر ہنگاموں اور بلوؤں سے نمٹنے کیلئے اسپیشل ... مزید
-
سینیٹ کی کابینہ سیکریٹریٹ کمیٹی کا درجنوں اداروں کے سربراہان کی عدم تعیناتی پر شدید تشویش کا اظہار، ایرے غیرے نتھو خیرے کے بجائے اہل افسران کیساتھ اچھی ٹیم بھی لگانے کی ہدایت، 58محکمہ جات میں سے ... مزید
-
پیپلزپارٹی کسی بھی غیر جمہوری اقدام کا حصہ نہیں بنے گی ، خورشید شاہ ،ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے ، تمام پارلیمانی جماعتیں نواز شریف کو بطور وزیر اعظم تسلیم کر چکیں، 14 اگست کے بعد کس طرح ایک ... مزید
-
پاکستان کی تاریخ میں لانگ مارچ کی ابتداء نواز شریف اور راجہ ظفر الحق نے کی تھی،اعتزاز،حکومت طاقت اور اقتدار کے نشہ میں عمران خان اور طاہرالقادری کو اسلام آباد آنے سے روکے گی تو سخت رد عمل ہوگا،سینٹ ... مزید
-
الیکشن ٹربیونل نے این اے 211 نوشیرو فیروز سے کامیاب ہونے والے وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کا انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا،پیپلزپارٹی کے امیدوار ذوالفقار بہین کو کامیاب قرا ر دے دیا
-
عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی 7 روپے یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواستیں،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپراسے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے سے 7روپے فی یونٹ تک اضافے کی اجازت مانگ لی ، نیپرا ... مزید
-
مضبوط لابنگ اور انتخابات کی جگہ تبدیل کرنا کام آگئی ، مولانا فضل الرحمن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک مرتبہ پھر بلامقابلہ چیئرمین منتخب ، عین موقع پر مولانا شیرانی نے کاغذات واپس لے لیے ،مولانا عبدالغفورحیدری ... مزید
-
سینٹ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا حکومت سے عمران خان کے مارچ کو آنے کی اجازت دینے ، تمام رکاوٹیں ہٹانے اور معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کا مطالبہ، ارکان نے طاہرالقادری کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ... مزید
-
آزادی مارچ روکنے کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان، طاہرالقادری اور شیخ رشید کو آج طلب کر لیا
-
حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں معیشت کا پہیہ چلانا ہے،سٹیل ملز،پی آئی اے سمیت تمام اوروں کی ری سٹرکچرنگ کرکے انہیں منافع بخش ادارہ بنا کر نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزراء کے جوابات ،قومی اسمبلی ... مزید
-
آڈیٹر جنرل کی زائد تنخواہ و مراعات پرپی اے سی کی خصوصی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی، سپیکر سے اختر بلند رانا کیخلاف کارروائی کی ا ستدعا،آڈیٹر جنرل جان بوجھ کر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے گریزاں ہیں،خورشید ... مزید
-
عمران خان اورطاہرالقادری اقتدارکے بھوکے ہیں،خواجہ آصف،خدشہ ہے انقلاب والے خودلاشیں گرائیں گے ،قادری اورعمران کے مطالبات بدلتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ... مزید
-
ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ کے احکامات دیئے ہوں تو مستعفی ہو جاؤں گا،شہبازشریف،بے وقت مارچ اور نام نہاد انقلاب کے دعویدار ملک و قوم پر رحم کریں ، ،عمران اور قادری ایسے انقلاب اور لانگ مارچ کیلئے اکٹھے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.