غزہ کے تنازعے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے ترکی لایا جائے گا،ترک حکومت کا اعلان

منگل 12 اگست 2014 05:30

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء)ترک حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے تنازعے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے ترکی لایا جائے گا۔ یہ اعلان اتوار کی رات کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے انقرہ میں کہا کہ زخمی فلسطینیوں کی ترکی منتقلی پیر سے شروع ہو رہی ہے ۔ انتظامی اقدامات اور محفوظ فضائی راستے کے لیے اسرائیلی اور مصری حکومتوں سے بات چیت جاری ہے۔ ممکنہ طور پر ہزاروں زخمی فلسطینیوں کو ترکی لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :