چینی صنعتی پیداوار میں جولائی میں9.0فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سرکاری اعلان

جمعرات 14 اگست 2014 08:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)چین کی صنعتی پیداوار میں ، جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں فیکٹریوں ، ورکشاپوں اور کانوں کی پیداوار کا پیمانہ ہے ، جولائی میں 9.0فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے، اس کا اعلان حکومت نے بدھ کو کیا ہے ۔خوردہ فروخت کی شرح ، جو کہ صارفین کے اخراجات کا اہم اشاریہ ہے ، زیر تبصرہ مدت میں 12.2فیصد بڑھ گئی ، نیشنل بیورو آف سٹیٹکس کے مطابق فکسڈ ایسیٹس انویسٹمنٹ ، جو کہ افراسٹرکچر پر حکومتی اخراجات کا پیمانہ ہے ، کی شرح پہلے سات مہینوں میں بڑھ کر 17.0فیصد ہو گئی ۔

یہ نتائج اپریل جون کی سہ ماہی میں چینی معیشت کی توقع سے زیادہ مضبوط 7.5فیصد کے اضافے کے بعد آئے ہیں ، یہ شرح سال کے پہلے تین ماہ کے دوران 7.4فیصد سے زائد رہی ہے جو کہ جولائی ستمبر2000ء میں اسی قسم کی توسیع کے بعد سے انتہائی بدترین تھی۔

(جاری ہے)

یہ بہتری حکام کی طرف سے چھوٹے سرمایہ داروں ، ٹارگٹڈ انفراسٹرکچر آؤٹ لیز اور دیہی علاقوں اور چھوٹی کمپنیوں کے لئے قرضے دینے کی ترغیبات کے لئے ٹیکس بریکس کی شکل میں معیشت کی بہتری کے لئے رائج کئے جانیوالے اقدامات شروع کرنے کے بعد آئی ہے۔

چین نے 2014ء کے لئے مارچ میں اپنا سالانہ پیداواری ہدف قریباً7.5فیصد مقرر کیا ، یہ وہی ہدف ہے جو گزشتہ سال مقرر کیا گیا تھا،2013ء میں چین کی معیشت میں اضافے کی شرح 7.7فیصد رہی جو کہ 2012ء کے نتائج سے ملتی جلتی ہے جو کہ 1999ء کے بعد سے بدترین شرح پیداوار تھی ۔