نائیجیریا ،ای سی او ڈبلیو اے ایس کا اہلکار ایبولاسے ہلاک

جمعرات 14 اگست 2014 08:51

لاگوس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)ای سی او ڈبلیو اے ایس کا ایک اہلکار نائیجیریا میں ایبولا کے مہلک وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ہے ، یہ بات مغربی افریقی علاقائی بلاک نے گزشتہ روز بتائی ہے۔اس طرح اس ملک میں اس وائر کی وجہ سے ہلاک ہونیوالوں کی مجموعی تعداد تین ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ای سی او ڈبلیو اے ایس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی برادری (ای سی او ڈبلیو اے ایس )کمیشن انتہائی دکھ کیساتھ اظہار کرتا ہے کہ اس کے لاگو رابطہ دفتر کا ایک سٹاف ممبر مسٹر جیٹو اسیہو عبدالقدیر36سال کی عمر میں چل بسا ہے۔

مسٹر عبدالقدیر جو کہ افسر مہمانداری تھا ، ان افراد میں شامل تھا جنہوں نے مسٹر پیٹرک سویئر سے، جو 25جولائی2014ء کو لاگوس کے ہسپتال میں ایبولا مرض سے ہلاک ہو گیا ، علاقائی ملاقات کے لئے لائیبریا کے وفد کی مدد کی ۔

متعلقہ عنوان :