چین ، اہلیہ کے مبینہ ناجائز تعلقات پر چھ لوگوں کو قتل کرنے والے شخص کو عدالت نے سزائے موت سنا دی

جمعرات 14 اگست 2014 08:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)چین میں اپنی اہلیہ کے مبینہ ناجائز تعلقات پر چھ لوگوں کا قتل کرنے والے شخص کو عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق38 سالہ شاوٴ زونگچی کو چین کے صوبے یونن میں جنوری 2014ء میں قتل کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔چینی خبر رساں ایجنسی ڑنہوا نے بتایا ہے کہ عدالت کے مطابق شاوٴ کو جب پتہ چلا کہ ان کی بیوی کے دو دوسرے لوگوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں تو انھوں نے انتقام کا راستہ اختیار کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے چینی نئے سال سے پہلے نو افراد پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں اس ایک شخص کو بھی مار دیا جس سے شاوٴ کی اہلیہ کے تعلقات تھے۔اس شخص کے علاہ اس کے اہل خانہ بھی اس کی انتقامی کارروائی کا شکار ہو گئے۔اس کے علاوہ انھوں نے دوسرے شخص کے دو رشتہ داروں کو بھی ہلاک کر دیا۔بہر حال شاوٴ کی اہلیہ سے تعلقات رکھنے والا دوسرا شخص، اس کا بیٹا اور اس شخص کی ماں زندہ بچ گئے۔پیر کو سنائے جانے والے فیصلے میں عدالت نے اس انتقامی کارروائی میں زندہ بچ جانے والے افراد کو چھ لاکھ چار ہزار یوان (چینی کرنسی) یعنی تقریبا 98 ہزار امریکی ڈالر معاوضے دینے کی بات کہی ہے۔ڑنہوا کے مطابق شاوٴ نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :