ملک میں ابتر سیاسی صورتحال‘ آزادی و انقلاب مارچ‘ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک نے تمام ججز کو اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر طلب کرلیا‘ 22 اگست کو مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بنچ قائم کردئیے گئے

جمعرات 14 اگست 2014 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) ملک میں ابتر سیاسی صورتحال‘ آزادی و انقلاب مارچ‘ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک نے تمام ججز کو اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر طلب کرلیا‘ 22 اگست کو مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بنچ قائم کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس ناصرالملک‘ جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس مشیر عالم‘ بنچ نمبر 2 میں جسٹس جواد ایس خواجہ‘ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس دوست محمد خان‘ بنچ نمبر 3 میں جسٹس انور ظہیر جمالی‘ جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمیدالرحمن‘ بنچ نمبر 4 میں جسٹس میاں ثاقب نثار‘ جسٹس اطہر سعید اور جسٹس شیخ عظمت سعید‘ بنچ نمبر 5 میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس عمر عطاء بندیال جبکہ بنچ نمبر 6 میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری شامل ہیں۔

یہ تمام بینچ 22 اگست سے 28 اگست تک اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔