نوشہرہ کے علاقے منی خیل میں موبائل کی مس کال سے بنی والی محبت کا خوب ناک انجام ناجائز تعلقات کا شبہ

جمعرات 14 اگست 2014 08:49

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء )نوشہرہ کے علاقے منی خیل میں موبائل کی مس کال سے بنی والی محبت کا خوب ناک انجام ناجائز تعلقات کا شبہ ۔۔غیرت کے نام پر شادی شدہ دوشیزہ کو غائب اور نوجوان کو بے درد ی سے موت کے گھات اتار کر نعش ویران کنویں میں پھینک دی۔عابد علی کے گھر نہ پہنچنے پرعابد علی کے بھائی ثاقب علی نے تھانہ آکوڑہ خٹک میں رپورٹ کردی۔

موبائل فون ڈیٹا کے زریعے پولیس نے دو ملزمان غلام رسول اور انور شاہ کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو قتل کے خوف ناک ڈرامہ سے پردہ آٹھ گیا۔گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر مقتول عابدعلی کی نعش کنویں سے برآمد۔پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ آکوڑہ خٹک میں محبوبہ مسماة نیلم خان سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے منی خیل میں مس کال کے زریعے بنی والی مسماة نیلم زوجہ عظیم خان اور چوبس سالہ عابد علی ولد نیاز علی سکنہ سپین خاک کے درمیان باتوں باتوں میں محبت کا عظیم رشتہ قائم ہوگیا۔

نیلم خان نے شادی شدہ ہونے کے باوجود دل سے مجبور ہوکر عابد علی سے ملنے لگی اور عابد علی اکثر نیلم سے ملنے اس کے گھر آتا اور رات کو واپس چلے جاتا۔

تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس کے مطابق مقتول عابدعلی کے بھائی مسمی ثاقب علی نے پولیس کو بتایا کہ مورخہ 09 اگست کو نیلم کی موبائل پر کال آئی اور میرا بھائی عابدعلی اس سے ملنے اس کے گھر منی خیل گیا اور پھر واپس نہیں آیا۔زرائع کے مطابق عابدعلی کو نیلم کے شوہر عظیم خان اور رشتہ داروں نے ایک کمرے میں رنگ ہاتھوں پکڑنے کے بعد بے دردی سے موت کے گھات اتاردیا اور نعش کو گاوں سے باہر ویران کنویں میں بھینک دی۔

عابدعلی گھر نہیں آیا تو تھانہ آکوڑہ خٹک نے مقتول کے بھائی کی روپورٹ پر تفتیش شروع کردی موبائل ریکارڈ سے سراغ ملنے کے بعد نیلم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو نیلم واقعہ کے بعد سے غائب تھی اور اس کا شوہر پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا ۔پولیس نے اس کے دو قریبی رشتہ داروں مسمی غلام رسول ولد احمدجان اور انور شاہ ولد مہران شاہ کو گرفتار کرلیا ان سے تفتیش سے اصل کہانی سامنے آگئی ۔

گرفتار ملزمان کے اعتراف جرم کے بعد پولیس نے ملزمان کی نشان دہی پر ویران کنویں سے مقتول کی نعش برآمد کی اور اس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیاجہاں پر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس نے مقتول عابدعلی کے بھائی کی رپورٹ پر مسماة نیلم زوجہ عظیم خان ،عظیم خان ولد فردوس ،انور شاہ ولد مہران شاہ اور غلام رسول ولد احمد جان کے خلاف قتل 302 ppc میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔گرفتار ملزمان انور شاہ اور غلام رسول کو عدالت نے چارروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :