بنگلہ دیش نے گزشتہ ہفتے ڈوبنے والی کشتی کے مالک کو گرفتار کرلیا

جمعرات 14 اگست 2014 08:52

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) بنگلہ دیش نے گزشتہ ہفتے ڈوبنے والی کشتی کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریپڈ ایکشن بٹالین کے ترجمان مفتی محود خان نے بتایا کہ آر اے بی کے اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے ڈوبنے والی کشتی کے مالک ابو بکر صدیق کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابو بکر کو چٹا کانگ سے ڈھاکہ ہیڈکوارٹر منتقل کیاجائیگا جہاں ان سے تفتیش کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :