صدر ممنون حسین کا14اگست کوجشن آزادی کے موقع پرقیدیوں کیلئے 90روزکی خصوصی رعایت کااعلان،خطرناک جرائم جیسے قتل ،دہشتگردی ،جاسوسی ،بغاوت اورریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کواس معافی کی رعایت نہیں ہوگی

جمعرات 14 اگست 2014 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)صدرمملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر14اگست کوآزادی کے موقع پرقیدیوں کیلئے سزامیں خصوصی رعایت کااعلان کیاہے ۔جاری پریس ریلیزکے مطابق قیدیوں کو90روزکی خصوصی معافی دی جائے گی ،یہ معافی ان قیدیوں کوحاصل نہیں ہوگی جوخطرناک جرائم میں ملوث ہوں ،قتل ،جاسوسی ،بغاوت،ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث دہشتگردی ،زنا،اغواء ،ڈکیتی ،چوری اور1946ء کے غیرملکی ایکٹ کے تحت جرائم میں ملوث قیدی اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ معافی ان قیدیوں کوحاصل ہوگی جواپنی دوتہائی قیدکی سزاپوری کرچکے ہوں گے ،

ایسے مردقیدی جن کی عمر65سال اورخاتون قیدی جن کی عمر60سال سے زائدہوں اوروہ اپنی سزاکاایک تہائی قیدکاٹ چکی ہیں اس رعایت سے فائدہ اٹھاسکیں گے ،اس رعایت کافائدہ ان قیدیوں کونہیں ہوگاجوقتل اوردہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہوں گے ،خواتین جن کے ساتھ بچے ہوں گے ان کوایک سال کی رعایت ملے گی ،ایسی قیدی خواتین جوقتل اوردہشتگردی کے جرائم میں ملوث ہوگی اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گی ،اٹھارہ سال سے کم عمرقیدی جواپنی سزاایک تہائی سزاکاٹ چکے ہوں گے ان کی باقی ماندہ مکمل سزامعاف ہوگی وہ قیدی جوقتل اوردہشتگردی کے جرائم میں سزایافتہ ہوں گے وہ اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :