حکومت پنجاب نے ڈاکٹر طاہر القادری کی سکیورٹی کو ناکافی قرار د یدیا،پنجاب پولیس کی سکیورٹی کی فراہمی کی پیش کش

جمعرات 14 اگست 2014 08:48

لاہور، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) حکومت پنجاب نے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سکیورٹی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پنجاب پولیس کی سکیورٹی کی فراہمی کیلئے انہیں خط بھجوادایا ہے ، ڈاکٹر طاہر القادری کی جان کو خطرہ ہے اور کسی بھی وقت ان پر دہشتگرد حملہ کرسکتے ہیں ، ان کی اپنی ذاتی سکیورٹی ناکافی ہے ، بہتر ہے وہ اپنی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں اور اس میں مزید اضافہ کیا جائے ، اگر وہ اس بات پر رضا مند ہوں تو پنجاب پولیس ان کی سکیورٹی کیلئے حاضر ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جب چاہیں پنجاب پولیس سے رابطہ کرکے سکیورٹی حاصل کرسکتے ہیں ۔ عوامی تحریک کو لکھے گئے پنجاب پولیس کے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ حساس اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اور عوامی تحریک کے سربراہ کی جانب سے انقلابی اور آزادی مارچ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے اور اس حوالے سے ٹارگٹ کلرزبھی تعینات کئے گئے ہیں اس لئے دونوں رہنماؤں کو سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں ۔ یہ خط بدھ کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ بھجوایا گیا ہے تاہم اس حوالے سے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تاحال اس خط کا کوئی جواب نہیں دیا ۔