داعش بدعنوان انتہا پسند گروہ ہے، مفتی اعظم مصر

جمعرات 14 اگست 2014 08:52

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)مصر کی اعلی مذہبی ادارے نے عراق و شام میں متحرک مسلح گروپ داعش کی مذمت کی ہے اور اسے ایک ایسی بد عنوان انتہا پسند تنظیم قرار دیا ہے جو اسلام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے سب سے بڑی مذہبی ادارے کے سربراہ مفتی اعظم شوقی عالم کے جو کہ موثر ترین مصری عالم دین مانے جاتے ہیں، حوالے سے یہ بات سرکاری خبر رساں ادارے'' مینا" نے رپورٹ کی ہے۔

مصری مذہبی ادارے کے مطابق "داعش ایک ایسا انتہا پسند اور خونی گروپ ہے جواسلام اور مسلمانوں کے لیے ضررکا باعث ہے، جس کا تشخص خونریزی اوربدعنوانی سے آلودہ ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق مفتی اعظم شوقی عالم نے یہ بیان ویٹیکن کی طرف سے اس مطالبے کے بعد جاری کیا ہے جس میں ویٹیکن نے ان سے داعش اور اس کے ناقابل بیان جرائم کے بارے میں واضح موقف دینے کے لیے کہا تھا

۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایک عراقی وزیر نے کہا ہے کہ داعش نے سینکڑوں یزیدیوں کو ہلاک کر کے ان کی عورتوں کو کنیزیں بنالیا ہے۔ مزید یہ کہ بعض یزیدیوں کو زندہ درگور کر دیا گیا ہے۔مفتی اعظم شوقی عالم نے کہا "داعش کی کارروائیاں ان اسلام دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کا ذریعہ بن رہی ہیں جو مسلمانوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے معاملات میں مداخلت کے مرتکب ہونا چاہتے ہیں۔واضح رہے مفتی اعظم کے یہ خیلالات جامعہ الازہر کے خیالات کی ترجمانی تصور ہوتی ہے۔ داعش نے عراق اور شام میں اپنے زیر تسلط علاقوں میں اسلامی خلافت قائم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :