حکومت پنجاب نے گلو بٹ کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

جمعرات 14 اگست 2014 08:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) حکومت پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے دوران منہاج القرآن کے باہر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی‘ منہاج القرآن کے باہر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کی رہائی کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

شاہد عزیز عرف گلو بٹ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب 17 جون کو لاہور کے ماڈل ٹاوٴن علاقے میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران ٹی وی چینلز پر گلو بٹ کو گاڑیوں کے شیشے توڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس سے پہلے 22 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گلو بٹ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جو عوام میں خوف و ہراس کا سبب ہو اسے کسی قیمت پر رہا نہیں کیا جانا چاہیے-