عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کردیا، میری جگہ حیدر العبادی کی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزدگی آئِین کی خلاف وزری ، اس کی کوئی اہمیت نہیں؛نوری المالکی

جمعرات 14 اگست 2014 08:50

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی جگہ حیدر العبادی کی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزدگی آئِین کی خلاف وزری ہے اور اس کی کوئی اہمیت نہیں۔نوری المالکی نے دوروز کے بعد بدھ کو ٹیلی ویژن پر ایک اور تقریر کی ہے جس میں کہا ہے کہ انھوں نے حیدر العبادی کی نامزدگی کے خلاف جو اعتراض اٹھایا ہے،اس پر ہرکسی کو وفاقی عدالت کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہامیں یہ تصدیق کرسکتا ہوں ،حکومت اپنا کام جاری رکھے گی اور وفاقی عدالت کے فیصلے تک اس کی جگہ کوئی حکومت قائم نہیں ہوگی۔ادھر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنی حمایت حیدر العبادی کے پلڑے میں ڈال دی ہے اور یہ اب اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ تہران اپنے دیرینہ اتحادی نوری المالکی کے ساتھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

خامنہ ای نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے امید ہے عراق میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی سے بند گرہیں کھلیں گی۔

اس سے نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوگی اور یہ ان لوگوں کے لیے اچھا سبق ہوگی جو عراق میں علاحدگی چاہتے ہیں۔ایران کے علاوہ امریکا اور سعودی عرب بھی نامزد عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کی حمایت کا اظہار کرچکے ہے۔انھوں نے تمام سیاسی رہ نماوٴں پر زوردیا ہے کہ وہ باہمی اختلافات کا خاتمہ کریں۔

متعلقہ عنوان :