پاکستان کیخلاف آج کے ٹیسٹ کے ساتھ ہی کرکٹ لیجنڈ مہیلا جے وردھنے کے 17سالہ ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہوجائیگا ، شاندار بیٹنگ اور دلکش اسٹروکس کیلئے عالمی شہرت یافتہ جے وردھنے نے ٹی 20 ورلڈ میں ٹیم کے عالمی چمپیئن بننے کے بعد مختصر طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر تھی ، اب پاکستان کے خلاف اپنے کیریئر کا آخری مقابلہ کھیلیں گے، تاہم کرکٹ میں ورلڈکپ 2015ء تک ٹیم کی نمائندگی کرینگے ، وردھنے دنیا کے ان 5 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹیسٹ اور ونڈے کرکٹ میں 11 ہزار سے زائد رنز اسکور کئے ہیں

جمعرات 14 اگست 2014 08:45

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بیٹسمین مہیلا جئے وردھنے اپنے الوداعی مقابلے میں شرکت کرتے ہوئے 17 سالہ ٹیسٹ کیریئر کا شاندار اختتام کریں گے جیسا کہ پاکستان کے خلاف کولمبو میں آج جمعرات کو شروع ہونے والے سیریز دوسرے اور آخری مقابلہ میں جئے وردھنے ٹسٹ کرکٹ میں اپنا آخری مقابلہ کھیلیں گے۔

شاندار بیٹنگ اور دلکش اسٹروکس کیلئے عالمی شہرت یافتہ جئے وردھنے نے اپریل میں منعقدہ آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ میں ٹیم کے عالمی چمپیئن بننے کے بعد مختصر طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور اب پاکستان کے خلاف وہ اپنے کیریئر کا آخری مقابلہ کھیلیں گے۔ اس طرح وہ طویل طرز کی کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے 50 اوورس کی کرکٹ میں ورلڈکپ 2015ء تک ٹیم کی نمائندگی کا ارادہ ظاہر کیا ہے جیسا کہ یہ ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر کھیلا جارہا ہے۔

جئے وردھنے دنیا کے ان 5 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو کہ ٹسٹ اور ونڈے کرکٹ میں 11 ہزار سے زائد رنز اسکور کئے ہیں۔ یہ فہرست سچن تنڈولکر، رکی پونٹنگ، جیک کیالیس اور کمارا سنگاکارا پر مشتمل ہے۔ جئے وردھنے نے اپنے 17 سالہ ٹسٹ کیریئر میں 148 ٹسٹ میں تاحال 50.02 کی اوسط سے رنز اسکور کئے ہیں جس میں 34 سنچریاں بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :