چین حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے عوام سے پیدل چلنے اور سائیکلوں پر سفر کرنے کی اپیل کردی

جمعرات 14 اگست 2014 08:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) چین نے ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گاڑیوں کے بجائے زیادہ سے زیادہ پیدل چلیں اور سائیکلوں پر سفرکریں۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے عوامی کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گاڑیوں کے بجائے پیدل چلنے اور سائیکلوں پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری کوڑا جلانے سے بھی گریز کریں اور ایسا کوئی بھی کام کرنے والوں کے خلاف حکام کو آگاہ کرکے آلودگی کے خاتمے کی اپنی قانونی ذمہ داری پوری کریں۔

متعلقہ عنوان :