شمالی غزہ، اسرائیلی میزائل ناکارہ بناتے ہوئے غیر ملکی صحافی سمیت پانچ افراد ہلاک

جمعرات 14 اگست 2014 08:51

غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)شمالی غزہ میں بدھ کو ایک غیر ملکی صحافی سمیت پانچ افراد کو ہلاک کردیا گیا،جیسا کہ فلسطینی ماہرین ایک اسرائیلی میزائل کو ناکارہ بنا رہے تھے،یہ بات طبی اور سرکاری حکام نے بتائی۔

(جاری ہے)

ہنگامی خدمات کے ترجمان اشرف القدریٰ نے کہا کہ پانچ افراد ہلاک اور کئی شدید زخمی ہوگئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان ایاز البوزم نے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی مخصوص تعداد بتائے بغیر کہا کہ بیت الہیہ میں ایک اسرائیلی میزائل کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ میں ماہرین کے کئی افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک غیر ملکی صحافی بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :