لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو اسلام آباد میں کسی بھی غیر آئینی آزادی مارچ اور انقلاب مارچ یا دھرنے کے انعقاد سے روک دیا ، ملک کی غیر یقینی صورتحال ، ملک میں انتشار اور یوم آزادی کے تقدس پیش نظر فاضل عدالت نے یہ فیصلہ دیاہے،مختصر فیصلے میں ریمارکس
جمعرات 14 اگست 2014 08:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو اسلام آباد میں کسی بھی غیر آئینی آزادی مارچ اور انقلاب مارچ یا دھرنے کے انعقاد سے روک دیا ہے۔مسٹر جسٹس خالد محمود خان،مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار اور مسٹر جسٹس انوار الحق پر مشتمل فل بنچ نے اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ ملک کی غیر یقینی صورتحال ، ملک میں انتشار اور یوم آزادی کے تقدس پیش نظر فاضل عدالت نے یہ فیصلہ دیا۔
گزشتہ روز فل بنچ نے سماعت کا آغاز کیا تو تحریک انصاف کے وکیل سے کہا کہ اگر عمران خان کو اسلام آباد میں مخصوص مقام پراحتجاج کے لئے دس یوم دے کر پولیس کو کاروائی سے روک دیا جائے تو کیاوہ اس پیش کش سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ہدایات لے کرعدالت میں دوبارہ پیش ہونے کی ہدائت کر دی۔احمد اویس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انکی عمران خان سے بات ہوئی ہے وہ بیان حلفی دینے کو تیار ہیں کہ زیرو پوائنٹ سے کشمیر چوک تک جانے دیا جائے آزادی مارچ میں امن و امان کے مسائل پیدا نہیں کریں گے۔
جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت کو تسلیم نہیں کر تے وزیر اعظم کے استعفی کے بغیر شفاف انکوائری ممکن نہیں ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے ان حالات میں آزادی مارچ ملکی سلامتی کو داو پر لگا سکتا ہے۔عمران خان نے وزیر اعظم کے خطاب کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں باغیانہ خیالات کا اظہار کیا،تحریک انصاف کسی الیکشن کمیشن،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر یقین نہیں رکھتی،عمران خان کہتے ہیں جو میں کہتا ہوں بس وہی ٹھیک ہے۔
جس پرعدالت نے عمران خان کی تین مئی کونجی چینل پر نشر ہونے والے انٹرویو کا ریکارڈ اور گذشتہ روز میڈیا سے ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔اے کے ڈ وگر نے کہا کہ لندن میں ہائڈ پارک میں لوگ احتجاج کرتے ہیں مگر ہمارے یہاں احتجاج کے نام پر سڑکیں بند کر دی جاتیں ہیں۔مسٹرجسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت آزادی مارچ کے شرکا کو لاہور یا راولپنڈی کے کسی سٹیڈیم میں جگہ فراہم کر سکتی ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس حوالے سے تحریک انصاف نے حکومت کو کوئی درخواست نہیں دی۔بنچ کے فاضل رکن مسٹرجسٹس شاہد حمید ڈار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کمیشن بنانے کی اتنی بڑی پیش کش کی اس سے کیوں فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔عمران خان کے وکیل احمد اویس نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے آنے والی حکومت جب تک موجود ہے کسی کمیشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔مسٹرجسٹس خالد محمود خان نے کہا کہ عمران خان یہ تو بتائیں کہ اسلام آباد میں کتنے دن اور کہاں پڑاو کرنا ہے۔ اگر مارچ میں طالبان گھس گئے تو کون ذمہ دار ہے۔فل بنچ نے عوامی تحریک پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست پر طاہر القادری کی یوم شہدا کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج ضرور کریں مگر اسے وزیر اعظم اور پارلیمنٹ ختم کرنے سے مشروط نہ کیا جائے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت آزادی مارچ کو روکنے کا حتمی حکم صادر کرئے،حکومت کا آدھا بجٹ اس وقت حفاظتی اور انتظامی معاملات پر خرچ ہو رہا ہے۔تحریک انصاف مصر کی طرح ملک میں خون خرابہ کرنا چاہتی ہے۔عدالتی کے حکم پر وزیر اعظم کے گذشتہ روز قوم سے ہونے والی تقریر اور عمران خان کے نجی چینل پر نشر ہونے والے انٹرویو کو پروجیکٹر کے ذریعے فل بنچ کو دکھایا گیا۔
۔اے کے ڈوگر نے کہا کہ انہیں راولپنڈی یا اسلام آباد کے سپورٹس سٹیڈیم تک جانے کی اجازت دے دی جائے۔فل بنچ کے سربراہ مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور دوسری طرف اسے تسلیم نہیں کیا جاتا یہ سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کے مترداف ہے۔بنچ کے فاضل رکن مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو وزیر اعظم پر اعتماد نہیں تو اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کیوں نہیں لاتے،ایک طرف آپ آزادی مارچ کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف اسمبلیوں سے تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں مگر استعفے تک دینے کو تیار نہیں ہیں۔مصر میں بھی آزادی مارچ والے تحریر چوک کو اب خونی چوک کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آزادی مارچ روکنے کے لئے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔فاضل عدالت نے شام چھ بجے کے بعد فیصلے کیلئے آئے تو تحریک انصاف کے وکیل نے کہاکہ میڈیا پر خبر نشر ہو رہی ہے کہ وزیر اعظم نے جماعت اسلامی کے امیر کے کہنے پر لانگ مارچ کی اجازت دے دی ہے۔فاضل عدالت کے استفسار پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ تصدیق کر کے بتاتے ہیں۔فاضل ججز اپنے چیمبرز میں چلے گئے اور پھر کچھ دیر بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو غیر آئنی مارچ اور دھرنے سے روک دیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 14 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور سری لنکا کیخلاف دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا ، دو میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ، اعتماد سے عاری پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں ... مزید
-
پاکستان کیخلاف آج کے ٹیسٹ کے ساتھ ہی کرکٹ لیجنڈ مہیلا جے وردھنے کے 17سالہ ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہوجائیگا ، شاندار بیٹنگ اور دلکش اسٹروکس کیلئے عالمی شہرت یافتہ جے وردھنے نے ٹی 20 ورلڈ میں ٹیم کے عالمی ... مزید
-
کچھ عناصر کھوکھلے نعروں سے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں ،وزیر اعظم ، بے یقینی کی فضا پیدا کر کے ملک کی معیشت ،سیاسی استحکام،اور علامی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،آئین کے تحفظ کو ... مزید
-
صدر ممنون حسین کا14اگست کوجشن آزادی کے موقع پرقیدیوں کیلئے 90روزکی خصوصی رعایت کااعلان،خطرناک جرائم جیسے قتل ،دہشتگردی ،جاسوسی ،بغاوت اورریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کواس معافی کی رعایت ... مزید
-
وزیراعظم آ ج زیارت ریزیڈنسی کا افتتاح کریں گے،زیارت ریذیڈنسی کے افتتاح پرتمام قومی اورصوبائی قیادت وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی
-
اسلام آباد پولیس کسی قسم کی سیاسی مداخلت سے بالاتر ہے،چوہدری نثار،کسی پر تشدد ہجوم کو دھاوا بولنے کی اجازت دے دی گئی تو پھر ہر چند مہینے بعد کوئی اورگروہ آجائے گا،پولیس دربار سے خطاب
-
عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو روکنے کے لیے ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن کے اردگرد مزید کنٹینرز لگا کر پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا
-
انقلاب اور آزادی مارچ میں شرکت سے روکنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاوٴن جاری
-
حکومت پنجاب نے گلو بٹ کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی
-
نجم سیٹھی کی جانب سے عمران خان کیخلاف دائر ایک ارب روپے کے ہرجانے کی درخواست کی سماعت23اگست تک ملتوی
-
حکومت پنجاب نے ڈاکٹر طاہر القادری کی سکیورٹی کو ناکافی قرار د یدیا،پنجاب پولیس کی سکیورٹی کی فراہمی کی پیش کش
-
ملک میں ابتر سیاسی صورتحال‘ آزادی و انقلاب مارچ‘ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک نے تمام ججز کو اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر طلب کرلیا‘ 22 اگست کو مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بنچ قائم کردئیے گئے
-
نوشہرہ کے علاقے منی خیل میں موبائل کی مس کال سے بنی والی محبت کا خوب ناک انجام ناجائز تعلقات کا شبہ
-
بھارت نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
-
عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کردیا، میری جگہ حیدر العبادی کی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزدگی آئِین کی خلاف وزری ، اس کی کوئی اہمیت نہیں؛نوری المالکی
-
چین حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے عوام سے پیدل چلنے اور سائیکلوں پر سفر کرنے کی اپیل کردی
-
نائیجیریا ،ای سی او ڈبلیو اے ایس کا اہلکار ایبولاسے ہلاک
-
شمالی غزہ، اسرائیلی میزائل ناکارہ بناتے ہوئے غیر ملکی صحافی سمیت پانچ افراد ہلاک
-
چینی صنعتی پیداوار میں جولائی میں9.0فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سرکاری اعلان
-
بنگلہ دیش نے گزشتہ ہفتے ڈوبنے والی کشتی کے مالک کو گرفتار کرلیا
-
داعش بدعنوان انتہا پسند گروہ ہے، مفتی اعظم مصر
-
چین ، اہلیہ کے مبینہ ناجائز تعلقات پر چھ لوگوں کو قتل کرنے والے شخص کو عدالت نے سزائے موت سنا دی
-
پارلیمنٹ ہاوٴس کے احاطے میں یوم آزادی کے موقع پرمرکزی تقریب کاانعقاد،وزیر اعظم مہمان خصوصی تھے ،مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں کی مشترکہ آزادی پریڈ،قومی پرچم کو سلامی دی،وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر ... مزید
-
پاکستان ہماری رگوں میں لہوکی طرح دوڑتاہے ، اس کی حفاظت کیلئے خون کے آخری قطرے تک بھی نچھاورکردیں گے ،وزیراعظم ،دہشتگردی کے خلاف پرعزم ہیں ،قوم اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادرکھتی ہے ... مزید
-
شریف برادران کی بادشاہت ختم اور عوام کو حقیقی آزادی دلا کر رہیں گے،عمران خان، صورتحال کچھ بھی ہو آج صبح 10 بجے آزادی مارچ کیلئے نکلیں گے،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ پنجاب حکومت غیر ... مزید
-
وفاقی حکومت نے عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لئے تین رکنی جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ،کمیشن 90 روز میں تحقیقات مکمل کرے، وفاقی حکومت کا خط مل گیا ہے جو چیف جسٹس آف پاکستان ... مزید
-
حکومت نے آزادی مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دیدی، انتظامیہ کو کنٹینرز ہٹانے کا حکم،وزیراعظم کے زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے اہم ترین اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو اسلام آباد ... مزید
-
اسلام آباد میں بلا اجازت سیاسی جلسے و مارچ پر پابندی،کسی کو ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،وفاقی حکومت ، لانگ و آزادی مارچ یا نام نہاد انقلاب کی آڑ میں ملک کا امن خراب ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو اسلام آباد میں کسی بھی غیر آئینی آزادی مارچ اور انقلاب مارچ یا دھرنے کے انعقاد سے روک دیا ، ملک کی غیر یقینی صورتحال ، ملک میں انتشار اور یوم ... مزید
-
باغی مان گیا،جاویدہاشمی نے لانگ مارچ میں شرکت کااعلان کردیا، عمران خان نے میرے تحفظات دورکردیئے ،اب میں کلیئرہوں ،صدر پی ٹی آئی
-
شہباز شریف اور چوہدری نثار کی آرمی چیف سے ملاقات،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
صدر مملکت کا وزیراعظم کی ایڈوائس پر 50شخصیات کی مختلف شعبوں میں خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسن کارکردگی دینے کا اعلان،درجنوں شخصیات کو ستارہ جرات،ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز،ستارہ قائداعظم ... مزید
-
عمران خان کے مطالبے کے مطابق عدالتی کمیشن کے قیام کے اعلان کے بعد لانگ مارچ اوردھرنوں کا کوئی جواز نہیں ،ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام کے مطالبے سے بلی تھیلے سے باہر آگئی، عمران قادری گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ... مزید
-
ٹیکنو کریٹ حکومت کا مطالبہ کر کے عمران خان نے اپنی جماعت سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے،قوم اپنے منتخب نمائندوں پر عدم اعتماد کرنے والے عمران خان پر عدم اعتماد کردے گی،رانا ... مزید
-
احتجاج عوام کابنیادی حق ہے ،عدلیہ کوسیاست میں شامل نہیں ہوناچاہئے،آصف زرداری
-
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، بورڈ کا بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی محمد اعظم پٹھان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ، دو کیسوں کی تحقیقات ... مزید
-
مفتی اعظم پاکستان مولانا تقی عثمانی کا سراج الحق کو فون ، سیاسی مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لیے علما ء کرام کی خدمات کی پیشکش،مخالفت برائے مخالفت کی سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کو مشکلات سے نکالنے کی ... مزید
-
موجودہ بجٹ امیروں یا ایلیٹ کا نہیں بلکہ 18 کروڑ غریبوں کا ہے، وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے پاکستان تحر یک انصاف کے وائٹ پیپر کو سختی سے مستردکر دیا ، عمران خان کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ ہے، گردشی ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف (آج) بنوں میں آئی ڈی پیز اور فوجی جوانوں کیساتھ جشن آزادی منا ئیں گے،وزیراعظم آئی ڈی پیز کیمپ میں پرچم کشائی بھی کریں گے
-
بھارتی الزامات افسو سنا ک ، پاک فو ج اپنی سرحدوں کی حفاظت اور جارحیت کو روکنے کے لیے ہر وقت تیار ہے،پاکستان،پاک بھارت الزامات کی بجائے مذاکرات سے معاملات حل کریں، خطے میں امن و استحکام دونو ں مما ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر سے کنٹینرز اور رکاو ٹیں ہٹانے کا حکم ، سکیورٹی کے نا م پر شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘ عدا لتی ریما رکس ، فل بنچ میں آئی جی کی سر زنش آپ ... مزید
-
پاکستانی قوم اپنا 68واں جشن آزادی آ ج جو ش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منائے گی، وفاقی دارالحکومت ،آزاد کشمیر ، سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوں گی دن کا آغاز مساجد ... مزید
-
قوم آئین ،جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کا پرچم بلند رکھنے کا عزم کرے،صدر،وزیراعظم،مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اور جرات مند اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کریں،یوم آزادی پر پیغامات ... مزید
-
کسی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لئے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل
-
آزادی اور انقلاب مارچ‘ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تیاری،حکومت نے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کیلئے بھی کمر کس لی ،سلام آباد کے ریڈ زون میں تو موبائل سروس غیر معینہ مدت کیلئے ... مزید
-
حکومت پنجاب کا عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو ماڈل ٹاؤن تک محدود کرنے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی
-
فریقین مل بیٹھ کر جلد مسئلہ حل کریں تاکہ قوم سکھ کا سانس لے ، سراج الحق،مسئلہ کو طریقہ سے حل نہیں کیا گیا تو لانگ مارچ کہیں ڈبل مارچ نہ بن جائے،وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ عمران خان کو عزت سے اسلام آباد ... مزید
-
پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے مارچ کی راہ میں کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں فی الفور ختم کی جائیں،الطاف حسین ، لاہور ، اسلام آباداورراولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں کھڑے کئے گئے تمام کنٹینرز ، ٹرالرز ... مزید
-
تمام سیا سی جماعتوں کو جوش کے ساتھ ساتھ ہوش سے کام لینا ہو گا ورنہ ملک کسی بڑے بحران کی طرف چلا جا ئے گا ،مولانافضل الرحمن ،مڈ ٹرم انتخا با ت مسائل کا حل نہیں ہیں حکومت بھی عوام کے مسائل کے حل کے لیئے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.