موجودہ بجٹ امیروں یا ایلیٹ کا نہیں بلکہ 18 کروڑ غریبوں کا ہے، وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے پاکستان تحر یک انصاف کے وائٹ پیپر کو سختی سے مستردکر دیا ، عمران خان کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ ہے، گردشی قرضہ کے حوالے سے اعتراضات بلاجواز ہیں ،قانون کے مطابق جاری کئے گئے تھے وزارت پانی و بجلی نے اس کا آڈٹ شروع کر دیا ہے، نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت اور اخراجات کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے۔ عمران خان کے حلقے میں 55 بے ضابطگیاں سامنے آئیں، خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں عدالت کے مطابق حامد خان نے ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا جبکہ دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں 45 ہزار ووٹوں کا فرق ہے۔ مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد پچھلے انتخابات کی نسبت بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔وزیراعظم نے 15 غیر ملکی دورے کئے جن میں 8 دوطرفہ تھے، وہ ایک 12 نشستوں والا چھوٹا جہاز استعمال کرتے ہیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں کمرشل جہاز استعمال ہوتا ہے،عمرہ کی ادائیگی کے لئے اخراجات خود برداشت کئے۔وزیر خزانہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 14 اگست 2014 08:59
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے وائٹ پیپر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ان کی جانب سے لگائے گئے اس الزام کو کہ بجٹ 2014-15 ء امیروں اور ایلیٹ کلاس کا بجٹ ہے کوافسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی بجٹ صحیح معنووں میں غریبوں کا بجٹ ہے جس کا سراسر فائدہ اس ملک کے 18 کروڑغریب عوام کو ہو گا ،انہوں نے عمران خان کے وائٹ پیپر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اعداد و شمار اب بین الاقوامی اداروں نے بھی تسلیم کئے ہیں، عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے 30 جون تک کے جائزہ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔(جاری ہے)
اکنامک سروے کو پاکستان بیورو برائے شماریات کی دستاویز قرار دینا مضحکہ خیز ہے، ایک نیا تھنک ٹینک آئی پی آر مختلف شوشے چھوڑ رہا ہے جس کی روشنی میں غالباً عمران خان کی ٹیم نے غلط رائے قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی رینکنگ کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر میں غلط بیانی کی ہے، گردشی قرضہ کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات بلاجواز ہیں ،قانون کے مطابق جاری کئے گئے تھے وزارت پانی و بجلی نے اس کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت اور اخراجات کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے۔ عمران خان کے حلقے میں 55 بے ضابطگیاں سامنے آئیں، خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں عدالت کے مطابق حامد خان نے ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا جبکہ دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں 45 ہزار ووٹوں کا فرق ہے۔مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد پچھلے انتخابات کی نسبت بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔وزیراعظم نے 15 غیر ملکی دورے کئے جن میں 8 دوطرفہ تھے، وہ ایک 12 نشستوں والا چھوٹا جہاز استعمال کرتے ہیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں کمرشل جہاز استعمال ہوتا ہے،عمرہ کی ادائیگی کے لئے اخراجات خود برداشت کئے۔ بد ھ کے روزیہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے وائٹ پیپر کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاکہ تحریک انصاف کے وائٹ پیپر میں شائع کئے گئے اعداد و شمار کو غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے وائٹ پیپر میں اپنی مرضی کے مطابق صر ف امخصوص اعداد و شمار پیش کئے ہیں ، اگر پورے سال کے اعداد و شمار کو چیلنج کیا جاتا تو ہمیں جواب دیتے ہوئے خوشی ہوتی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 13 ماہ میں دو بجٹ پیش کئے، اور غریب دوست بجٹ میں جس میں تمام شعبوں کے لئے سہولیات اور اقدامات کئے گئے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کون انکار کر سکتا ہے کہ غریبوں کے لئے انکم سپورٹ پروگرام کے لئے ہم نے مختص رقم تین گنا بڑھاتے ہوئے 18 ارب روپے کر دی ہے جبکہ پروگرام میں شامل خاندانوں کی تعداد کو 53 لاکھ تک بڑھایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ،ہمارا بجٹ غریبوں، نوجوانوں، بزنس اور انڈسٹری کے لئے ہے جس میں زراعت، خدمات اور آئی ٹی کے شعبے پر بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ یہ بجٹ ملک کو معاشی میدان میں آگے لے جانے کا جامہ پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشاورت سے مشترکہ فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے، بجٹ میں ہر اچھی تجویز اور مشورے کو شامل کیا گیا ہے اور ان کی روشنی میں ترامیم کی ہیں، یہ بجٹ سب کے لئے ہے اس میں کسی مخصوص طبقے کو نہیں نوازا گیا۔ وزیر خزانہ نے اقتصادی شرح نمو اور بڑے پیمانے کی صنعتوں کی کارکردگی کے حوالے سے تحریک انصاف کے اعداد و شمار کو یکسر غلط قرار دیا اور کہا کہ ہمارے اعداد و شمار اب بین الاقوامی اداروں نے بھی تسلیم کئے ہیں۔ 30 جون تک کے جائزہ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سہ ماہی بنیادوں پر اعداد و شمار جاری کرنے کا آغاز کیا ہے، یہ اعداد و شمار آزادانہ اور شفاف انداز میں پیش کئے جا رہے ہیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (نواز) نے اداروں کو خود مختاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک سروے کو پاکستان بیورو برائے شماریات کی دستاویز قرار دینا مضحکہ خیز ہے، یہ دستاویز وزارت خزانہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نیا تھنک ٹینک آئی پی آر مختلف شوشے چھوڑ رہا ہے جس کی روشنی میں غالباً عمران خان کی ٹیم نے غلط رائے قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی رینکنگ کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر میں غلط بیانی کی ہے، گلوبل مسابقتی نیٹ ورک کے جس درجہ بندی کا حوالہ دیا گیا ہے وہ2010-12ء کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کی گئی ہے اس کا ہماری حکومت کی کارکردگی سے تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پورا وائٹ پیپر کنفیوژن پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر کے حوالے سے یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ مالی سال 2013-14 ء کے اختتام پر اس کی شرح 8.6 ریکارڈ کی گئی جو 2009 میں 17 فیصد تھی، ہمارا ہدف افراط زر کو سنگل ڈیجٹ تک محدود رکھنا تھا جس میں ہم کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر میں مزید کمی لائی جا سکتی تھی تاہم نگران حکومت کی بین الاقوامی یقین دہانیوں کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ پیپر میں ٹیکس وصولیوں میں 2013-14 ء میں 16 فیصد اضافے کا ذکر تک نہیں کیا گیا، ٹیکسوں کے حوالے سے انہیں ایس آر اوز کا معاملہ نظر آیا، ہماری حکومت نے غیر ضروری ایس آر اوز کو تین سال میں بتدریج ختم کرنے کا پروگرام بنایا ہے جس کا آغاز رواں مالی سال سے کر دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر 103 ارب روپے کے ایس آر او ختم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی سہولت کے لئے جاری ہونے والے ایس آر اوز کو ختم نہیں کیا جائے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے وائٹ پیپر میں گزشتہ مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں 13 فیصد سے زائد اضافے کو بھی نظر انداز کیا گیا، سرمایہ کاری، کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ، سرکاری قرضہ اور مالیاتی خسارہ کے متعلق تمام اعداد وشمار غلط پیش کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورو بانڈ کے معاملے پر بھی تنقید کی گئی ہے حالانکہ پاکستان سات سال کے طویل عرصہ بعد یورو بانڈ کے اجراء کے ذریعے بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹ میں واپس آیا ہے، پاکستان کے جاری کردہ یورو بانڈز کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی، ہم اب اسلامی بینکنگ کی طرف بھی پیشرفت کر رہے ہیں اس سلسلے میں سکوک بانڈ جاری کیا جائے گا جس کی شرح منافع بہت بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات بلاجواز ہیں ان کی ادائیگی وقت کی ضرورت تھی، یہ قانون کے مطابق عمل کرتے ہوئے جاری کئے گئے، پانی و بجلی کی وزارت نے اس کے آڈٹ کا کام شروع کیا ہوا ہے، نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت اور اخراجات کی ذمہ داری ہم پر نہیں، ہم نے اس مردہ منصوبے کو بحال کیا ہے، ایف بی آر پراجیکٹ کی مشینری کو نیلامی کرنے والا تھا جبکہ چین کو بھی اس منصوبے میں ہم واپس لائے ہیں، منصوبے کی بحالی کا کریڈٹ ہمیں ملنا چاہیے اسے سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو بی ایل کے حصص کی سستے داموں فروخت کا تاثر درست نہیں، حصص کی بڑی تعداد میں فروخت میں رعایت دینا عام رائج اصول ہے، حصص کی فروخت کا تمام عمل شفاف انداز میں مکمل کئے گئے۔پاکستان مسلم لیگ (نواز) حکومت کے سینئر وزیر نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز پر اعتراضات بلاجواز ہے، وہ اس خدمت کا کوئی معاوضہ نہیں لے رہیں، صرف انتظامی امور کی نگرانی کرتی ہیں، قرضے بینک جاری کرتے ہیں، ہمیں انہیں سراہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ثابت ہو جائے کہ کوئی ایک بھی قرضہ وزیراعظم، وزیر یا چیئرپرسن کی سفارش پر دیا گیا ہے تو ہر سزا بھگتنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی ماوٴں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وائٹ پیپر جاری کرنے سے پہلے اسے ایک دفعہ پڑھ لینا چاہیے تھا۔ اسحق ڈار نے کہا کہ تھری جی اور فور جی کی نیلامی پر بھی بلاجواز اعتراضات کئے گئے، پچھلی حکومت نے ان لائسنسوں کی فروخت کے لئے 79 بلین کا ہدف رکھا تھا جو کامیاب نہیں ہو سکا، ہم نے دنوں کے اندر اس کی فروخت کے لئے 120 ارب کا ہدف رکھا اور انتہائی شفاف انداز میں لائسنس فروخت کئے۔ انہوں نے کہا کہ تھری جی اور فور جی لائسنسوں کی نیلامی سے ہم نے سالانہ پانچ سو ملین ڈالر کا نقصان بچایا ہے، اگر مزید جدید ٹیکنالوجی آ جاتی تو یہ ضائع ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کی کامیاب نیلامی پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات کے حوالے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے 15 غیر ملکی دورے کئے جن میں 8 دوطرفہ تھے، وہ ایک 12 نشستوں والا چھوٹا جہاز استعمال کرتے ہیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں کمرشل جہاز استعمال ہوتا ہے،عمرہ کی ادائیگی کے لئے اخراجات خود برداشت کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سادگی کی پالیسی اختیار کی ہے، پہلے سال میں اخراجات کی کٹوتی کر کے اڑھائی فیصد مالیاتی خسارہ کم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کے سربراہوں کی تقرری کے لئے عدالتی فیصلے اور قانون کی پیروی کی جا رہی ہے۔ انتخابات کے متعلق تحریک انصاف کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف کو مجمع سے خطاب کرنے کی دعوت ہم نے دی تھی، الیکشن سیل کے چیئرمین کے طور پر مجھے امیدواروں کی فیڈ بیک مل رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ کے روز رات پونے گیارہ بجے کی نشریات میں مختلف چینلز ہماری 112,113، اور 114 نشستیں جیتنے کی اطلاعات دے رہے تھے جبکہ ہماری توقع 119 نشستوں کی تھی، ہم بھی کہہ سکتے تھے کہ کے پی کے میں ہمارے ساتھ ہاتھ ہوا لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا، ان اطلاعات کی روشنی میں ہزاروں کا مجمع ہو گیا تھا جو اپنے قائد کا انتظار کر رہے تھے، ہم نے محمد نواز شریف کو اپنے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے باہر آ کر چند الفاظ کہنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی کامیابی کا اعلان ہم سے بھی پہلے کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات کو سب نے اب تک کے شفاف ترین انتخابات قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پہلے ہی انتخابی اصلاحات کے لئے تیار تھے اور کام جاری تھا، آج بھی اسی جذبے کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قائم کمیٹی کے تین اجلاس ہو چکے ہیں جن میں چیئرمین کا تقرر کیا گیا، قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 19 اگست کو اگلے اجلاس میں جس کی منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی قوانین میں ترامیم کے حوالے سے مختلف شراکت داروں اور عام لوگوں سے بھی رائے طلب کی گئی ہے۔ اس موقع پر نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے جن حلقوں میں دھاندلی الزامات عائد کئے جا رہے ہیں ان میں سے جہانگیر ترین کے حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہار گئے تھے، سردار ایاز صادق کے حلقے میں 8 ماہ میں 11 نوٹس جاری ہوئے لیکن عمران خان نے عدالت میں جواب داخل نہیں کرایا، ایک دفعہ عدالت میں پیش ہوئے اور ہنگامہ آرائی پر جج سے معافی مانگنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے این اے 110 میں فافن کے مطابق کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی جبکہ عمران خان کے حلقے این اے 1 پشاور میں 55 بے ضابطگیاں سامنے آئیں، خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں عدالت کے مطابق حامد خان نے ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا جبکہ دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں 45 ہزار ووٹوں کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد پچھلے انتخابات کی نسبت بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوا، بلوچستان میں 5.5 فیصد، سندھ میں 3.9 فیصد، خیبرپختونخوا میں 3.5 فیصد جبکہ پنجاب میں 2.9 فیصد ووٹ مسترد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل تمام بڑے سرویز میں پی ٹی آئی اے کی جیت کی پیشگوئی نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی رپورٹ کے مطابق اس کے ہارنے کی وجہ اندرونی بد انتظامی اور لیڈر شپ کو قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں دھاندلی کا لفظ تک استعمال نہیں ہوا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 14 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور سری لنکا کیخلاف دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا ، دو میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ، اعتماد سے عاری پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں ... مزید
-
پاکستان کیخلاف آج کے ٹیسٹ کے ساتھ ہی کرکٹ لیجنڈ مہیلا جے وردھنے کے 17سالہ ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہوجائیگا ، شاندار بیٹنگ اور دلکش اسٹروکس کیلئے عالمی شہرت یافتہ جے وردھنے نے ٹی 20 ورلڈ میں ٹیم کے عالمی ... مزید
-
کچھ عناصر کھوکھلے نعروں سے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں ،وزیر اعظم ، بے یقینی کی فضا پیدا کر کے ملک کی معیشت ،سیاسی استحکام،اور علامی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،آئین کے تحفظ کو ... مزید
-
صدر ممنون حسین کا14اگست کوجشن آزادی کے موقع پرقیدیوں کیلئے 90روزکی خصوصی رعایت کااعلان،خطرناک جرائم جیسے قتل ،دہشتگردی ،جاسوسی ،بغاوت اورریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کواس معافی کی رعایت ... مزید
-
وزیراعظم آ ج زیارت ریزیڈنسی کا افتتاح کریں گے،زیارت ریذیڈنسی کے افتتاح پرتمام قومی اورصوبائی قیادت وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی
-
اسلام آباد پولیس کسی قسم کی سیاسی مداخلت سے بالاتر ہے،چوہدری نثار،کسی پر تشدد ہجوم کو دھاوا بولنے کی اجازت دے دی گئی تو پھر ہر چند مہینے بعد کوئی اورگروہ آجائے گا،پولیس دربار سے خطاب
-
عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو روکنے کے لیے ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن کے اردگرد مزید کنٹینرز لگا کر پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا
-
انقلاب اور آزادی مارچ میں شرکت سے روکنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاوٴن جاری
-
حکومت پنجاب نے گلو بٹ کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی
-
نجم سیٹھی کی جانب سے عمران خان کیخلاف دائر ایک ارب روپے کے ہرجانے کی درخواست کی سماعت23اگست تک ملتوی
-
حکومت پنجاب نے ڈاکٹر طاہر القادری کی سکیورٹی کو ناکافی قرار د یدیا،پنجاب پولیس کی سکیورٹی کی فراہمی کی پیش کش
-
ملک میں ابتر سیاسی صورتحال‘ آزادی و انقلاب مارچ‘ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک نے تمام ججز کو اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر طلب کرلیا‘ 22 اگست کو مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بنچ قائم کردئیے گئے
-
نوشہرہ کے علاقے منی خیل میں موبائل کی مس کال سے بنی والی محبت کا خوب ناک انجام ناجائز تعلقات کا شبہ
-
بھارت نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
-
عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کردیا، میری جگہ حیدر العبادی کی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزدگی آئِین کی خلاف وزری ، اس کی کوئی اہمیت نہیں؛نوری المالکی
-
چین حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے عوام سے پیدل چلنے اور سائیکلوں پر سفر کرنے کی اپیل کردی
-
نائیجیریا ،ای سی او ڈبلیو اے ایس کا اہلکار ایبولاسے ہلاک
-
شمالی غزہ، اسرائیلی میزائل ناکارہ بناتے ہوئے غیر ملکی صحافی سمیت پانچ افراد ہلاک
-
چینی صنعتی پیداوار میں جولائی میں9.0فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سرکاری اعلان
-
بنگلہ دیش نے گزشتہ ہفتے ڈوبنے والی کشتی کے مالک کو گرفتار کرلیا
-
داعش بدعنوان انتہا پسند گروہ ہے، مفتی اعظم مصر
-
چین ، اہلیہ کے مبینہ ناجائز تعلقات پر چھ لوگوں کو قتل کرنے والے شخص کو عدالت نے سزائے موت سنا دی
-
پارلیمنٹ ہاوٴس کے احاطے میں یوم آزادی کے موقع پرمرکزی تقریب کاانعقاد،وزیر اعظم مہمان خصوصی تھے ،مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں کی مشترکہ آزادی پریڈ،قومی پرچم کو سلامی دی،وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر ... مزید
-
پاکستان ہماری رگوں میں لہوکی طرح دوڑتاہے ، اس کی حفاظت کیلئے خون کے آخری قطرے تک بھی نچھاورکردیں گے ،وزیراعظم ،دہشتگردی کے خلاف پرعزم ہیں ،قوم اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادرکھتی ہے ... مزید
-
شریف برادران کی بادشاہت ختم اور عوام کو حقیقی آزادی دلا کر رہیں گے،عمران خان، صورتحال کچھ بھی ہو آج صبح 10 بجے آزادی مارچ کیلئے نکلیں گے،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ پنجاب حکومت غیر ... مزید
-
وفاقی حکومت نے عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لئے تین رکنی جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ،کمیشن 90 روز میں تحقیقات مکمل کرے، وفاقی حکومت کا خط مل گیا ہے جو چیف جسٹس آف پاکستان ... مزید
-
حکومت نے آزادی مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دیدی، انتظامیہ کو کنٹینرز ہٹانے کا حکم،وزیراعظم کے زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے اہم ترین اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو اسلام آباد ... مزید
-
اسلام آباد میں بلا اجازت سیاسی جلسے و مارچ پر پابندی،کسی کو ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،وفاقی حکومت ، لانگ و آزادی مارچ یا نام نہاد انقلاب کی آڑ میں ملک کا امن خراب ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو اسلام آباد میں کسی بھی غیر آئینی آزادی مارچ اور انقلاب مارچ یا دھرنے کے انعقاد سے روک دیا ، ملک کی غیر یقینی صورتحال ، ملک میں انتشار اور یوم ... مزید
-
باغی مان گیا،جاویدہاشمی نے لانگ مارچ میں شرکت کااعلان کردیا، عمران خان نے میرے تحفظات دورکردیئے ،اب میں کلیئرہوں ،صدر پی ٹی آئی
-
شہباز شریف اور چوہدری نثار کی آرمی چیف سے ملاقات،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
صدر مملکت کا وزیراعظم کی ایڈوائس پر 50شخصیات کی مختلف شعبوں میں خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسن کارکردگی دینے کا اعلان،درجنوں شخصیات کو ستارہ جرات،ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز،ستارہ قائداعظم ... مزید
-
عمران خان کے مطالبے کے مطابق عدالتی کمیشن کے قیام کے اعلان کے بعد لانگ مارچ اوردھرنوں کا کوئی جواز نہیں ،ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام کے مطالبے سے بلی تھیلے سے باہر آگئی، عمران قادری گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ... مزید
-
ٹیکنو کریٹ حکومت کا مطالبہ کر کے عمران خان نے اپنی جماعت سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے،قوم اپنے منتخب نمائندوں پر عدم اعتماد کرنے والے عمران خان پر عدم اعتماد کردے گی،رانا ... مزید
-
احتجاج عوام کابنیادی حق ہے ،عدلیہ کوسیاست میں شامل نہیں ہوناچاہئے،آصف زرداری
-
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، بورڈ کا بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی محمد اعظم پٹھان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ، دو کیسوں کی تحقیقات ... مزید
-
مفتی اعظم پاکستان مولانا تقی عثمانی کا سراج الحق کو فون ، سیاسی مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لیے علما ء کرام کی خدمات کی پیشکش،مخالفت برائے مخالفت کی سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کو مشکلات سے نکالنے کی ... مزید
-
موجودہ بجٹ امیروں یا ایلیٹ کا نہیں بلکہ 18 کروڑ غریبوں کا ہے، وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے پاکستان تحر یک انصاف کے وائٹ پیپر کو سختی سے مستردکر دیا ، عمران خان کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ ہے، گردشی ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف (آج) بنوں میں آئی ڈی پیز اور فوجی جوانوں کیساتھ جشن آزادی منا ئیں گے،وزیراعظم آئی ڈی پیز کیمپ میں پرچم کشائی بھی کریں گے
-
بھارتی الزامات افسو سنا ک ، پاک فو ج اپنی سرحدوں کی حفاظت اور جارحیت کو روکنے کے لیے ہر وقت تیار ہے،پاکستان،پاک بھارت الزامات کی بجائے مذاکرات سے معاملات حل کریں، خطے میں امن و استحکام دونو ں مما ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر سے کنٹینرز اور رکاو ٹیں ہٹانے کا حکم ، سکیورٹی کے نا م پر شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘ عدا لتی ریما رکس ، فل بنچ میں آئی جی کی سر زنش آپ ... مزید
-
پاکستانی قوم اپنا 68واں جشن آزادی آ ج جو ش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منائے گی، وفاقی دارالحکومت ،آزاد کشمیر ، سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوں گی دن کا آغاز مساجد ... مزید
-
قوم آئین ،جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کا پرچم بلند رکھنے کا عزم کرے،صدر،وزیراعظم،مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اور جرات مند اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کریں،یوم آزادی پر پیغامات ... مزید
-
کسی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لئے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل
-
آزادی اور انقلاب مارچ‘ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تیاری،حکومت نے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کیلئے بھی کمر کس لی ،سلام آباد کے ریڈ زون میں تو موبائل سروس غیر معینہ مدت کیلئے ... مزید
-
حکومت پنجاب کا عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو ماڈل ٹاؤن تک محدود کرنے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی
-
فریقین مل بیٹھ کر جلد مسئلہ حل کریں تاکہ قوم سکھ کا سانس لے ، سراج الحق،مسئلہ کو طریقہ سے حل نہیں کیا گیا تو لانگ مارچ کہیں ڈبل مارچ نہ بن جائے،وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ عمران خان کو عزت سے اسلام آباد ... مزید
-
پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے مارچ کی راہ میں کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں فی الفور ختم کی جائیں،الطاف حسین ، لاہور ، اسلام آباداورراولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں کھڑے کئے گئے تمام کنٹینرز ، ٹرالرز ... مزید
-
تمام سیا سی جماعتوں کو جوش کے ساتھ ساتھ ہوش سے کام لینا ہو گا ورنہ ملک کسی بڑے بحران کی طرف چلا جا ئے گا ،مولانافضل الرحمن ،مڈ ٹرم انتخا با ت مسائل کا حل نہیں ہیں حکومت بھی عوام کے مسائل کے حل کے لیئے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.