وزیراعظم آ ج زیارت ریزیڈنسی کا افتتاح کریں گے،زیارت ریذیڈنسی کے افتتاح پرتمام قومی اورصوبائی قیادت وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی

جمعرات 14 اگست 2014 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)وزیراعظم نوازشریف آ ج 14اگست کواصل حالت میں بحال کردہ قائد ریذیڈنسی کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرزیارت ریذیڈنسی کواصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے، عمارت کی بحالی میں 15 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہنا ہے کہ زیارت ریذیڈنسی کے افتتاح پرتمام قومی اورصوبائی قیادت وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی۔واضح رہے کہ گذشتہ برس جون میں ملک دشمن عناصر نے زیات میں واقع قائد اعظم ریزیڈنسی پر 5 راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں قائد اعظم کی رہائش گاہ اور اس میں رکھا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا جب کہ حملہ آوروں نے مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو بھی شہید ہوگی۔

متعلقہ عنوان :