سابق فارمولا ون چیمپیئن مائیکل شوماکر کو صحت میں بہتری کے پیشِ نظر ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ،مائیکل شوماکر کا علاج گھر پر جاری رہے گا۔ گذشتہ ہفتوں اور مہینوں میں ان کی طبیعت میں بہت بہتری آئی ہے، منیجر

جمعہ 12 ستمبر 2014 07:28

سوئٹزرلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء )شوماکر کی مینیجر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شوماکر کو دوبارہ مکمل صحت یابی کے لیے ’ایک طویل اور مشکل راستہ‘ طے کرنا ہوگا۔اگذشتہ سال دسمبر میں فرانس میں سکیئنگ کرتے ہوئے شوماکر کے سر میں شدید چوٹ آئی تھی اور جون سے ان کا علاج سوئٹزرلینڈ کے ایک ہسپتال میں جاری تھا۔جون میں شوماکر کے خاندان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب کوما میں نہیں ہیں۔

ان کے دماغ میں سوجن کو کم کرنے کے لیے انھیں ڈاکٹر کوما میں رکھ رہے تھے۔حادثے کے بعد چھ ماہ تک شوماکر کا علاج فرانس کے ایک ہسپتال میں چلا، پھر انھیں سوئٹزرلینڈ کے ہسپتال میں لایا گیا۔شوماکر کا گھر جنیوا کے پاس گلاڈ میں ہے۔ ان کی مینیجرنے کہا ’اس کے بعد مائیکل شوماکر کا علاج گھر پر جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتوں اور مہینوں میں ان کی طبیعت میں بہت بہتری آئی ہے۔

‘مائیکل شوماکر کا علاج گھر پر جاری رہے گایاد رہے کہ فرانس میں گذشتہ برس 29 دسمبر کو سکیئنگ کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد سے شوماکرگرینوبل کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔سکیئنگ کے دوران پیش آنے والے اس حادثے کی تحقیقات کرنے والے ماہرین کہتے رہے ہیں کہ جب میربل کے پہاڑوں میں یہ حادثہ پیش آیا اس وقت شوماکر کی رفتار ’سکیئنگ کے اچھے کھلاڑی‘ جتنی ہی تھی۔