اسرائیل نے ’جنگی جرائم‘ کی انکوائری شروع کر دی،اسرائیل کے جنگی جرائم کے شواہد دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت میں لے جائیں گے ،فلسطین

جمعہ 12 ستمبر 2014 07:48

یر وشلم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء)اسرائیل اور حماس کے مابین ہونے والی حالیہ جنگ کے دوران متعدد واقعات میں فلسطینی شہری ہلاکتوں کے تناظر میں اسرائیل نے ایک انکوائری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی طرف سے پانچ واقعات کے بارے میں یہ تفتیشی عمل ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے، جب فلسطین نے دھمکی دی کہ وہ اسرائیل کی طرف سے مبینہ جنگی جرائم کے شواہد دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت لے جائے گا۔

ادھر ہیومن رائٹس واچ نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ایسے امکانات ہیں کہ اسرائیل اس پچاس روزہ جنگ کے دوران جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ نیو یارک میں قائم اس ادارے کے مطابق جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے دانستہ طور پر غیر قانونی حملے کیے ہیں، جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :