آسکر پسٹوریس قتل کے الزام سے بری ، عدالت نے مشہور اولمپیئن کے اقدام کو لاپرواہی قرار دیدیا ، پسٹوریس پر منصوبہ بندی سے قتل کرنے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے، لیکن ان کے لاپرواہ، اور جلد بازی میں اٹھائے گئے قدم کی وجہ سے ان کی گرل فرینڈ کی جان گئی، جج کے ریمارکس

جمعہ 12 ستمبر 2014 07:47

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء) ساوٴتھ افریقہ کی ایک عدالت نے قتل کے ملزم مشہور اولمپیئن آسکر پسٹوریس کو کے اقدام کو لاپرواہی پر مبنی قرار دیا ہے۔اولمپک گولڈمیڈلسٹ پسٹوریس پر اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹینکیمپ کے قتل کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

جج نے فیصلے سے پہلے کے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پسٹوریس پر منصوبہ بندی سے قتل کرنے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے، لیکن ان کے لاپرواہ، اور جلد بازی میں اٹھائے گئے قدم کی وجہ سے ان کی گرل فرینڈ کی جان گئی۔

جج کے مطابق پسٹوریس پر غلطی سے قتل کرنے کا مقدمہ چل سکتا ہے۔جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پسٹوریس نے انتہائی جلد بازی میں زیادہ طاقت کا استعمال کیا، جبکہ ان کے پاس سوچنے اور عمل کرنے کے لیے کافی وقت موجود تھا۔عدالت نے فیصلے کو جمعے کے روز تک موٴخر کر دیا۔اگر پسٹوریس پر قتلِ خطا ثابت ہوا، تو انہیں ساوٴتھ افریقی قانون کے مطابق پانچ سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :