سیلاب زدگان کو حکمرانوں کی آنیاں جانیاں نہیں ریلیف چاہئے: چودھری پرویزالٰہی ،ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ فصلوں کی تباہی و بربادی کے باوجود حکومت نے زرعی قرضوں اور ٹیکسوں کی معافی کا اعلان نہیں کیا ،ڈرامہ باز حکمران جائینگے تو عوامی مسائل حل ہونگے: قادر آباد کے 14 دیہات کا دورہ، 15 دن کا راشن، ٹینٹ تقسیم کیے
جمعہ 12 ستمبر 2014 07:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء )پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے قادر آباد منڈی بہاؤ الدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور 14 دیہات کے متاثرین میں 15دن کا راشن اور ٹینٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کا کوئی پرسان حال نہیں، انہیں حکمرانوں کی آنیاں جانیاں نہیں بلکہ ریلیف چاہئے، ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ پر فصلوں کی تباہی و بربادی اور ہزاروں مویشیوں کی ہلاکت کے باوجود حکومت کی جانب سے ابھی تک زرعی قرضوں اور ٹیکسوں کی معافی کا اعلان نہیں کیا گیا، حکمران ہیلی کاپٹروں سے ان کی بربادی و بے حسی کے نظارے کر رہے ہیں، یہ بے حس اور ڈرامہ باز حکمران جائیں گے تو عوامی مسائل حل ہوں گے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹروں سے نیچے اس لیے نہیں اترتے کہ لوگ ان کا گریبان پکڑیں گے، بہت سے گاؤں تک رسائی ابھی بھی ناممکن ہے، حکمران الزام تراشی اور فضول باتوں کے سوا کچھ نہیں کر رہے، لوگوں کے مسائل ان کو نظر نہیں آ رہے، 2010ء میں جسٹس منصور شاہ کمیشن نے جو رپورٹ دی تھی اگر یہ اس پر عمل کر لیتے تو شاید تھوڑا بہت فائدہ ہو جاتا، انہوں نے حفاظتی بندوں پر خرچ ہونے والا فنڈ جنگلہ بس سروس پر لگا دیا جس کی وجہ سے آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دوائیوں کی قلت ہے، مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں، حکومت حالات کو کنٹرول نہیں کر پا رہی، 80 ارب میٹرو بس پر لگانے کی بجائے یہ ڈیم بناتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پانچ سالہ دور میں 36 سمال ڈیم جہلم، اٹک اور پوٹھوہار میں بنائے، کاشتکاروں، عام آدمی اور غریبوں کی فلاح کیلئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور متاثرہ خاندانوں کا جو نقصان ہوا ہے وہ پورا کرنے کیلئے کوئی سروے نہیں کیا جا رہا، لوگوں نے جو گندم چاول رکھے تھے وہ بھی پانی کی نظر ہو گئے ان کے پاس اب کھانے پینے کیلئے بھی کچھ نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جھوٹ بولتے ہیں کہ سیلاب کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی یہ اسی طرح کا جھوٹ ہے جس طرح وہ کہتے ہیں کہ انہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بعد میں پتہ چلا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے سیلابی پانی کا ریلا چھوڑ کر نوازشریف سے دوستی کا ثبوت دیا ہے، حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک میں اقتصادی، سیاسی اور معاشی بحران ہے جس سے بے روزگاری اور قحط سالی کا خطرہ ہے، حکمرانوں کے چہیتوں نے اپنی زمینیں اور گھر بار بچانے کیلئے حفاظتی بندوں میں اپنی مرضی کے کٹ لگوائے، نوازشریف اور شہبازشریف کو ہر مسئلہ کیلئے کمیشن بنانے کا بڑا شوق ہے، 2010ء میں متاثرین سیلاب کو دئیے گئے امدادی چیک اب تک کیش نہیں ہوئے یہ اس پر بھی کمیشن بنائیں، آج بھی پاک فوج اور ہمارے دور کی قائم کردہ 1122 سیلاب زدگان کی مدد کر رہی ہیں۔ انہوں نے متاثرین سے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں آپ نے اپنی جانوں پر کھیل کر ہمیں کامیابی دلوائی تھی، آج اس برے وقت میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم بار بار آئیں گے اور آپ کے دکھوں کا ہر ممکن مداوا کرنے کی کوشش کریں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 12 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آؤنگا ،ثقلین مشتاق ، ایک ماہ سعیداجمل کیساتھ کام کروں گا،امید ہے ایکشن درست ہوجائیگا،آف سپنر
-
قومی ٹی ٹونٹی کے میچز ملتان سے کراچی منتقل کر دئیے گئے،ملتان میں سیلاب اور سیکورٹی معاملات کو مدنظر رکھ کر پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی منتقلی کا فیصلہ کیا
-
اجمل کا متبادل کون؟ اسپنرز کی تلاش شروع،ذوالفقار بابر کو اسپنر عبدالرحمان کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ، لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹر معین خان کو متاثر کردیا ،ان کی ... مزید
-
سابق فارمولا ون چیمپیئن مائیکل شوماکر کو صحت میں بہتری کے پیشِ نظر ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ،مائیکل شوماکر کا علاج گھر پر جاری رہے گا۔ گذشتہ ہفتوں اور مہینوں میں ان کی طبیعت میں بہت بہتری آئی ... مزید
-
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) طلب کرلیا،دھرنوں وسیلاب کی صورتحال‘ امداد‘ بحالی کے اقدامات اور جانی و مالی نقصانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا ،، دھرنوں کے بارے میں جارحانہ پالیسی کی منظوری ... مزید
-
غریب لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مدد دی جار ہی ہے،سندھ حکومت،قیمتوں پر کنٹرول کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئی ہیں،11سو پرائس مجسٹریٹ تعینات کئے ہیں جو بازاروں میں جا کر نرخ چیک کرتے ... مزید
-
بانی پاکستان و بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 66 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی،سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مزار قائد پر حاضری و فاتحہ ... مزید
-
وزیراعظم نوازشریف کی پٹرولیم تلاش کے منصوبوں کاجائزہ لینے بارے اجلاس کی صدارت، گیس اوریوٹیلٹی کمپنیوں کوری سٹرکچر، عالمی سرمایہ کاری کوبڑھانے کیلئے دلکش مراعات دی جائیں،وزارت پٹرولیم کوہدایت ... مزید
-
دہشتگردی کا ممکنہ خطرہ،اسلام آباد میں دس روزکیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد
-
تاریخ کا یہ بدترین سیلاب بہت بڑا چیلنج ہے ،شہباز شریف،اللہ کی مدد سے مقابلہ کرتے ہوئے متاثرین کو ان کے پاؤں پر کھڑا کریں گے جس کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب
-
کراچی، صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو اور بلاول ہاؤس کے باہر دھرنا دیئے اساتذہ کے درمیان مذاکرات ناکام ،مظاہرین کی بلاول ہاؤس کی طرف پیش قدمی ،لاٹھی چارج سے کئی مظاہرین زخمی ، تین خواتین سمیت متعدد ... مزید
-
دھرنوں میں 5سے 6دہشتگردوں کی موجودگی کاخدشہ ہے، وزارت داخلہ کی رپورٹ
-
لاہورہائیکورٹ نے عمران خان پربغاوت کامقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی
-
سیلاب زدگان کو حکمرانوں کی آنیاں جانیاں نہیں ریلیف چاہئے: چودھری پرویزالٰہی ،ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ فصلوں کی تباہی و بربادی کے باوجود حکومت نے زرعی قرضوں اور ٹیکسوں کی معافی کا اعلان نہیں ... مزید
-
آزاد حیثیت سے ضمنی الیکشن میں حصہ لوں گا،جاوید ہاشمی،تمام سیاسی جماعتوں نے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے،رابطہ عوام کا مہم کا آغاز کر دیا ہے بہت جلد جہانیاں کا دورہ کروں گا ،لیڈروں کو سیاسی مخالفت ... مزید
-
متحدہ قومی موومنٹ کراچی کی تنظیمی کمیٹی کے تمام اراکین کو غیر فعال کردیا گیا
-
ریلوے نے مالی سال 2013-14ء کے دوران پانچ ارب 91کروڑ روپے کمالئے، ریونیو کا حصول ہدف سے 2ارب 38کروڑ روپے زائد رہا،مال برداری سے 18ارب 7کروڑ روپے حاصل،ایک ارب 79کروڑ روپے مالیت کی اراضی تجاوزات ختم کرکے واگزار ... مزید
-
روس مغربی پابندیوں کا مناسب جواب دے گا، ماسکو حکومت
-
سعودی عرب سمیت10 عرب ملکوں کا دولت اسلامیہ کے خلاف عراق اور شام میں فوجی کارروائیوں کیلئے امریکہ سے تعاون پر اتفاق
-
امریکہ‘ نائن الیون حملوں کو 13برس ِبیت گئے،نیو یارک، واشنگٹن اور پینسلوینیا کے شہر شانکسول میں تقریبات کا انعقاد، واشنگٹن میں خصوصی تقریب واقعہ میں مارے جا نے والو ں کو ن تمغے دیئے گئے
-
آسکر پسٹوریس قتل کے الزام سے بری ، عدالت نے مشہور اولمپیئن کے اقدام کو لاپرواہی قرار دیدیا ، پسٹوریس پر منصوبہ بندی سے قتل کرنے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے، لیکن ان کے لاپرواہ، اور جلد بازی میں اٹھائے ... مزید
-
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایٹمی صلاحیت کے حامل میزائل اگنی 1 کا تجربہ،اگنی 1 درمیانے فاصلے پر مار کرنے والا میزائل ، اسے مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے
-
آسٹریلیا غیر ملکی طلبہ کے لیے مہنگا ترین ملک بن گیا ،یونیورسٹی ایجوکیشن کے لیے دوسرے نمبر پر مہنگا ملک امریکا جبکہ تیسرے نمبر پر سنگاپور ہے، رپورٹ
-
اسرائیل نے ’جنگی جرائم‘ کی انکوائری شروع کر دی،اسرائیل کے جنگی جرائم کے شواہد دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت میں لے جائیں گے ،فلسطین
-
عراق اور شام میں کارروائی کے لیے تیار ہیں: فرانس،داعش کا خطرہ ہماری اپنی زمین پر پہنچنے والا ہے: وزیر خارجہ
-
اسرائیل نے قبلہ اول سے متصل عارضی پل گرا دیا گیا،غزہ جنگ کے دوران تعمیر ہونے والے پر پل اردن نے احتجاج کیا تھا
-
سیلاب سے جھنگ اور ملتان کی مزید سینکڑوں آبادیاں متاثر، مظفرگڑھ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ،اٹھارہ ہزاری بند میں شگاف ڈالنے کے بعد سیلابی پانی تحصیل کے 80 فیصد دیہات زیر آب آگئے، بالائی علاقوں میں ... مزید
-
دنیا کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ہے لیکن ہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں،نواز شریف،مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ہمیں ان دھرنوں سے نکل کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ... مزید
-
کراچی نیول بیس پر حملہ میں ملوث3نیوی اہلکار افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار
-
نیا پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہو گا، کمیٹیاں سن لیں ! وزیر اعظم کے استعفے تک نہیں جائیں گے، ہفتے کو طاہرہ آصف کے قتل سے متعلق انکشاف کروں گا: عمران خان
-
آئین وقائد کے نظریے سے بغاوت کی جارہی ہے، تاریخی انقلاب بہت جلد آنے والا ہے،طاہر القادری ، موجودہ حکمران قائد اعظم کے باغی ہیں جنہوں نے جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے، ان سے ہر ظلم کا حساب لیا جائے ... مزید
-
سیاسی جرگے نے اپنی تجاویز حکومت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو بھجوادی ہیں ،اپوزیشن جرگہ،تجاویز کو منظر عام پر لانا قبل ازوقت ہوگا ، مسائل کے حل کا آسان راستہ دیا ، تینوں فریقین ٹھنڈے دماغ سے غور ... مزید
-
چینی صدر کا دورہ موخر ہوا ملتوی نہیں، نئی تاریخوں کا جلد اعلان کردیا جائے گا ،ترجمان دفتر خارجہ،دہشتگردی کیخلاف آپریشن بلاامتیاز ہورہا ہے، بھارتی وزیراعظم نے ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ ... مزید
-
صدر ممنون حسین کی سیلاب کے کنٹرول کیلئے قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کو مزیداقدامات کرنے کی تلقین،تمام محکمے آپس میں بات چیت اور پیشگی انتباہ کے نظام کو بہتر بنائیں تا کہ مستقبل میں سیلاب ... مزید
-
اگست میں پاکستان کاسالانہ افراط زر 7فیصد ریکارڈ کیا گیا،ای سی سی اجلاس کو بریفنگ، پیٹرول،مٹی کے تیل، ہائی سپیڈ ڈیزل،گندم، آلو، پیاز،لہسن،دال مونگ،دال مسئور، خوردنی گھی،ٹماٹر اور سرخ مرچ کے نرخوں ... مزید
-
ملک کے تمام ستونوں کی ایک سمت ہونی چاہئے ،عمران خان ،طاہرالقادری اپنی اناکی وجہ سے دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں ، احسن اقبال ،ملک کاعام شہری اس دھرنے میں شریک نہیں ،حکومت کوپانچ سال پورے کرنے دیں باربارباری ... مزید
-
مو لانا فضل الرحمن کی وزیراعظم نواز شریف سے ملا قات ،دھرنوں سمیت ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال،حکومت دھرنوں کیخلاف جو بھی قدم اٹھائے گی وہ اس کی مکمل حمایت کریں گے،مولانا فضل الرحمن
-
ترکی کے وزیراعظم احمد داؤ داوگلو پا کستا نی ہم منصب کو ٹیلفو ن،سیلابی تبا کا ریو ں پر اظہا رافسوس ،سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کی پیشکش
-
مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس، استغاثہ کے آخری گواہ کا بیان ریکارڈ،تحقیقاتی ٹیم نے ایوان صدر سمیت تین نومبر کے اقدامات کا ریکارڈ تمام متعلقہ محکموں سے مانگا مگر نہیں ملا،اے ڈی ایف آئی اے، مشرف نے بطور ... مزید
-
تحریک انصاف کے ایم این ایز کے استعفے،الیکشن کمیشن کی استعفے نوٹیفکیشن کے روز سے منظور کرنے کی تجویز،استعفے کی منظوری کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کردیا،ذرائع،پرانی تاریخوں سے استعفے منظور ہوئے ... مزید
-
جے یو آئی(ف) کی نئی مجلس عاملہ کا پہلا باضابطہ اجلاس،آئین،پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کا دفاع ایوان کے اندر اور باہر کرنے کا فیصلہ،تبدیلی صرف بیلٹ کے ذریعے لائی جاسکتی ہے،دھرنوں اور پرتشدد ... مزید
-
وقت گزرنے کے ساتھ معاملہ ٹیڑھاہوتاجارہاہے ،معاملے کوجلدحل ہوناچاہئے ،قمرزمان کائرہ ،سینئرسیاستدانوں پرمشتمل 4سے 5رکنی کمیٹی بنائی جائے ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
-
پاکستان چاہے تو دوبارہ بامعنی مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے، بھارت ، سرحد پار ہمسائیہ ملک بھارت سے درپیش خطرات سے سختی سے نمٹا جائیگا ، راجناتھ سنگھ
-
متاثرین کی سیلاب کی امداد کیلئے مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ مذہبی سیاسی جماعتوں نے بھی کمر کس لی، متاثرہ علاقوں میں جماعت اسلامی، جماعة الدعوة ، جمعیت علمائے اسلام (ف)، شیعہ علماء کونسل ،تحریک منہاج ... مزید
-
ملک میں خانہ جنگی پید اکرنے کی کوشش کی جارہی ہے، خواجہ آصف ،حکومت کی نرمی کی وجہ سے دھرنے ایک ماہ مکمل کررہے ہیں، چاہتے تو پولیس آپریشن کرکے دھرنے ختم کردیتے اور ریڈزون میں داخل بھی نہ ہونے دیتے،طاہرالقادری ... مزید
-
مذاکرات میں تعطل کی وجہ وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں،عرفان صدیقی ،تحریک انصاف ’مخصوص‘ 30 حلقوں کی تحقیقات کے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے تمام حلقوں کی تحقیقات کی پیشکش کو بھی تسلیم نہیں ... مزید
-
عمران خان منشیا ت کے عا دی ، الزام غلط ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ کر ان کی شاگردی کرلوں گا، حنیف عباسی ،آکسفورڈ کے پڑھے لکھے شخص کی زبان ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھنے والے کی زبان سے بھی بد تر ہے عمران خان خود ٹیکس ... مزید
-
اقوام متحدہ اور امریکا کی مالی معاونت سے شکیل آفریدی پر فلم کی تیاری،نیشنل جیوگرافک کے نمائندوں نے پاکستان آکر دستاویزی فلم پر کام مکمل کرلیا، ذرائع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.