بانی پاکستان و بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 66 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی،سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مزار قائد پر حاضری و فاتحہ خوانی ‘ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی ، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ،گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے

جمعہ 12 ستمبر 2014 07:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء)بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 66 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی اور کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 66 ویں برسی پرگورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔مزار پرسندھ کابینہ کے ارکان، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنما، قائد اعظم کے اہل خانہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سرکاری اورنجی سطح پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں مقررین قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی پر روشنی ڈالی اور برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام کی جدوجہد اور شاندار خدمات پر قائداعظم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جب کہ تقاریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کی۔

محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا۔وہ 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہو گئے، وہاں سے انہوں نے 1896 میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آ گئے۔قائدِاعظم کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کی حامل تھی، انہوں نے مذہب کے جمہوری اور انصاف پر مبنی اصولوں کو اپنا کر عزت حاصل کی۔وکالت اور سیاست میں رہ کر اپنے دامن کو صاف ستھرا رکھا، اس طرح آپ مسلمانوں کی ذہنی تعمیرنو میں روشنی کا مینار بنے رہے۔آپ نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز اعلیٰ معیار اور دیانت سے کِیا اور اپنے لیے ایک ایسا لائحہ عمل وضع کِیا جو ہمیشہ جامع اور مکمل رہا۔محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948 میں ہوا۔