قومی ٹی ٹونٹی کے میچز ملتان سے کراچی منتقل کر دئیے گئے،ملتان میں سیلاب اور سیکورٹی معاملات کو مدنظر رکھ کر پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی منتقلی کا فیصلہ کیا

جمعہ 12 ستمبر 2014 07:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹو رنامنٹ ملتان سے منتقل ہو کر اب کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔ پی سی بی کی کر کٹ کمیٹی کے ممبر انتخاب عالم نے نیشنل کر کٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور ٹور نامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ملتان میں سیلاب کے باعث پولیس اورشہری حکومت کی مصروفیات کی وجہ سے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ملتان سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹور نامنٹ کے انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی کے کرکٹ کمیٹی کے ممبر انتخاب عالم نے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس مو قع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیکِورٹی انتظامات کی یقین دہانی کے بعد ٹورنا منٹ کراچی میں منتقل کیا گیا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سٹار پلیرز بھی ایکشن میں نظر میں آئیں گے۔ ٹورنا منٹ سترہ اگست سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔