دہشتگردی کا ممکنہ خطرہ،اسلام آباد میں دس روزکیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد

جمعہ 12 ستمبر 2014 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر10روزکیلئے دفعہ 144کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنراسلام آبادکی طرف سے کہاگیاہے کہ اسلام آبادمیں دفعہ 144کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکی گئی ہے اوراس کااطلاق دس دن کیلئے ہوگااوریہ اقدام دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظراٹھایاگیاہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہاگیا کہ حساس اداروں کی طرف سے کہاگیاہے کہ دھرنوں میں 5سے 6دہشتگردموجودہوسکتے ہیں ۔
؎

متعلقہ عنوان :