روس مغربی پابندیوں کا مناسب جواب دے گا، ماسکو حکومت

جمعہ 12 ستمبر 2014 07:45

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء) ماسکو حکومت نے روس کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کو ’غیر دوستانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا مناسب جواب دے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو حکومت مغربی ممالک سے پرانی کاروں کی درآمد پر ممکنہ پابندی پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ روس مغربی ملکوں سے ہلکے صنعتی پرزوں پر بھی پابندی عائد کر سکتا ہے۔ روئٹرز کا کہنا ہے کہ روس مغربی کمپنیوں پر زور ڈال رہا ہے کہ وہ یورپ میں ان پابندیوں کے خلاف لابی کریں، کیوں کہ ان پابندیوں کا نقصان انہیں بھی اٹھانا پڑے گا۔ واضح رہے کہ یورپی رہنماوٴں نے جمعرات کے روز یوکرائنی تنازعے میں روسی مداخلت کے تناظر میں روس کے خلاف مزید پابندیوں پر اتفاق کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :