رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آؤنگا ،ثقلین مشتاق ، ایک ماہ سعیداجمل کیساتھ کام کروں گا،امید ہے ایکشن درست ہوجائیگا،آف سپنر

جمعہ 12 ستمبر 2014 07:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آؤنگا گا۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ ایک ماہ سعیداجمل کیساتھ کام کروں گا،امید ہے ایکشن درست ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈسے بات چیت ہوئی ہے،تحریری معاہدہ پاکستان ا آنے پر ہوگا۔ سابق بولر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :