دھرنوں میں 5سے 6دہشتگردوں کی موجودگی کاخدشہ ہے، وزارت داخلہ کی رپورٹ

جمعہ 12 ستمبر 2014 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے دھرنوں میں 5سے 6دہشتگردوں کی موجودگی کاخدشہ ہے اوروہ موقع کی تلاش میں ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کودی گئی خفیہ رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آبادمیں موجوددھرنوں میں پانچ سے چھ دہشتگردموجودہیں جن کی تلاش جاری ہے ،یہ دہشتگرد موقع کی تلاش میں ہیں حساس اداروں نے وزارت داخلہ کودہشتگردوں کی گفتگوسے متعلق بھی آگاہ کردیااوربتایاکہ وہ دھرنوں کونقصان پہنچاناچاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :