عراق اور شام میں کارروائی کے لیے تیار ہیں: فرانس،داعش کا خطرہ ہماری اپنی زمین پر پہنچنے والا ہے: وزیر خارجہ

جمعہ 12 ستمبر 2014 07:48

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء)فرانس کے وزیر خارجہ لاورینٹ فیبئیس نے اعلان کیا ہے فرانس عراق اور شام میں فضائی فوجی کارروائی کرنے کو تیار ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا دونوں ملکوں میں کارروائی کے حوالے سے زمینی حقائق مختلف ہونے کی وجہ سے ترجیحات اور جزئیات ایک جیسی نہیں ہوں گی۔پیرس میں اپنے ایک خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے عراق اور شام میں درپیش داعش کے مشترکہ چیلنج کے حوالے سے ایک جامع اتحاد کی تشکیل کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا '' اگر ضروری ہوا تو ہم فضائی کارروائی کر سکتے ہے۔ انہوں نے مزید کہا '' شام میں صورت حال مختلف ہے کہ وہاں ہم بشارالاسد کو اپنا پارٹنر نہیں بنا سکتے ہیں کیونکہ اس کے داعش کے ساتھ روابط موجود ہیں، اس لیے ہم شام کے ان باغیوں کی امداد جاری رکھیں گے جو بشارالاسد اور داعش دونوں سے لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے پچھلے ہفتے فرانس کے صدر فرانسوا اولاندے نے بھی یہ امکان ظاہر کیا تھا بین الاقوامی قانون کے تحت انسانی، سیاسی ضرورت پر فوجی کاروائی کی جا سکتی ہے تاکہ اسلامی انتہا پسند گروپ داعش سے نمٹا جا سکے۔

اب وزیر خارجہ فرانس نے داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے ''داعش کی وجہ سے جو خطرات لاحق ہیں وہ ہماری اپنی سرزمین تک بھی پہنچ سکتے ہیں، کہ کئی سو فرانسیسی جہادی عراق اور شام میں داعش کا حصہ ہیں۔خیال رہے گذشتہ برس یہ فرانس ہی تھا جس نے شام پر امریکی حملے کی حمایت سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم امریکا اب ایک مرتبہ پھر اپنے اتحادیوں کو شام میں داعش کے حوالے سے متحد کر رہا ہے۔فرانس کے سفارتی ذرائع کے مطابق عراق میں فضائی کارروائی عراقی حکومت کی درخواست کی بنیاد ہو گی جس کی کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں گنجائش موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :