وینزویلا کی ملکہ حسن کے قاتلوں کو سزائے قید

جمعرات 25 ستمبر 2014 07:26

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء)اوینزویلا کی ایک عدالت نے ملک کی ملکہ حسن مونیکا سپیئر کے قتل کے جرم میں تین افراد کو قید کی سزا سنائی ہے۔ان تینوں مجرموں نے اعتراف جرم کر لیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجنوری میں چوری کی کوشش کے دوران 29 سالہ ملکہ حسن سپیئر اور ان کے برطانوی ساتھی کو ان کی پانچ سالہ بیٹی کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق یہ تین افراد اس گروہ کا حصہ ہیں جو ویلنچیا اور پورتو کبیلو کے درمیان ہائی وے پر موٹر مسافروں کو لوٹتے ہیں۔عدالت کے مطابق اسی مقدمے میں سات مزید افراد شامل ہیں لیکن انھوں نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔سپیئر کے قتل میں تین افراد کو 24 سے 26 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔سپیئر اور ان کے ساتھی جو امریکہ میں رہائش پذیر تھے جب ان کو نشانہ بنایا گیا ان دنوں وہ وینزویلا آئے ہوئے تھے۔