تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی سمیت 209 ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں ،قومی اسمبلی کے 75، سینیٹ کے 29 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ،اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت 15 اکتوبر کو معطل کردی جائے گی، الیکشن کمیشن

جمعرات 25 ستمبر 2014 07:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء )پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی سمیت 209 ارکان پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 1174 میں سے 209 ارکان پارلیمان، صوبائی اسمبلیوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں ، ، قومی اسمبلی کے 75، سینیٹ کے 29 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں ، پنجاب کے 38، سندھ کے 42، کے پی کے کے 19 اور بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

ارکان کو 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، وزیر داخلہ چودھری نثار سمیت اہم شخصیات نے ابھی تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں ، صرف وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت 15 اکتوبر کو معطل کردی جائے گی۔