آسٹریلیا میں پولیس پر حملہ کرنے والا مشتبہ دہشتگرد ہلاک

جمعرات 25 ستمبر 2014 07:26

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء ) آسٹریلیا میں پولیس نے حملہ کرنے والے ایک دہشتگر د کو ہلاک کر دیا گیا ہے،وکٹوریا میں پولیس چیف کمشنر کین لے نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا اس نوجوان نے اینڈیور ہلز پولیس اسٹیشن میں دو پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کیا ایک پولیس اہلکار کے سر، پیٹ اور گلے پر وار کیے گئے۔ تاہم اب دونوں پولیس اہلکاروں کی حالت تسلی بخش ہے۔

(جاری ہے)

کین لے نے مزید بتایازخمیوں میں سے ایک پولیس اہلکار نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں چل بسا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص شدت پسند ایک مقامی شاپنگ مال میں اسلامی ریاست کا ایک جھنڈا لہرا رہا تھا اور پولیس مہینوں سے اس پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گولی لگنے سے پہلے وہ وزیر اعظم ٹونی ایبٹ اور حکومت کے بارے میں چِلا چِلا کر ہتک آمیز باتیں کر رہا تھا۔وزیر انصاف مائیکل کینن نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ یہ شخص ایک مشتبہ دہشت گرد تھا جس کے بارے میں پہلے سے آگاہی تھی اور قانون نافذ کرنے والی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پر نظر رکھے ہوئے تھیں۔

متعلقہ عنوان :