افتخار محمد چوہدری کی لیگل ٹیم نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ ،مقدمہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دائر کیاجائے گا ،تیاری کی جارہی ہے ، شیخ احسن

جمعرات 25 ستمبر 2014 08:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی لیگل ٹیم نے عمران خان کے دھاندلی الزامات کو مسترد کردیا ، عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کیخلاف الیکشن 2013ء میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے تھے جس پر سابق چیف جسٹس کی قانونی ٹیم نے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ سابق چیف جسٹس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں لہذا عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرینگے مقدمہ آئندہ ماہ اکتوبر میں دائر کیا جائے گا لیگل ٹیم کے ممبر شیخ احسن نے کہا ہے کہ مقدمہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دائر کیا جائے گا تیاری کی جارہی ہے ۔