افغانستان‘ امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

جمعرات 25 ستمبر 2014 07:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ کنڑ کے ضلع غازی آباد میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم فوری طور پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی عام شہری یا طالبان ہونے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :