ثقلین نے اجمل کے بولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے کام شروع کر دیا ،سعید اجمل کے بولنگ ایکشن سے متعلق رپورٹس اور ویڈیو ز کا جائزہ بھی لیا، بہت محنت کررہا ہوں ، امید ہے جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آؤنگا ، سعید اجمل

جمعرات 25 ستمبر 2014 06:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء)پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی درستی کے لیے کام شروع کر دیا۔ ثقلین مشتاق آئی سی سی کی جانب سے معطل کئے گئے اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی درستی کے لیے کام کریں گے۔ ثقلین مشتاق نے کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن سے متعلق رپورٹ اور ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا۔

ثقلین مشتاق صرف سعید اجمل ہی نہیں بلکہ دیگر مشکوک بولنگ ایکشن والے اسپینرز کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ دوسری جانب سعید اجمل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنے ایکشن کی درستی پر کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کافی محنت کررہے ہیں اور پرامید ہیں کہ جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :