غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کیلئے 3.8 بلین ڈالر امداد درکار ہے ، فلسطین

جمعرات 25 ستمبر 2014 07:26

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء) فلسطینی وزیراعظم رامی حامد اللہ نے کہا ہے کہ غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کیلئے 3.8بلین ڈالر فوری امداد درکار ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیں پانچ سو ملین ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ دوسرے ممالک بھی امداد میں شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ہمیں بحالی اور تعمیر نو کیلئے 3.8 بلین ڈالر امداد درکار ہے ۔

متعلقہ عنوان :