اردن ، عدالت نے شدت پسند عالم ابو قتادہ کو دہشتگردی کے الزامات سے بری کردیا ، رہائی کا حکم

جمعرات 25 ستمبر 2014 07:30

عمان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء) اردن کی عدالت نے شدت پسند عالم ابو قتادہ کو دہشتگردی کے الزامات سے بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارکہ کے فوجی اڈے میں واقع اردنی عدالت کے سویلین ججوں نے ابو قتادہ کو دہشتگردی کے الزامات سے بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے ۔ ابو قتادہ پر 1998ء میں دہشتگردی کی کارروائی کی سازش میں ملوث ہونے اور امریکی و اسرائیلی شہریوں پر پر حملوں کا الزام تھا وہ برطانیہ میں دہشتگردی کے الزام میں دس سال قید رہے ۔