آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز ، ٹی 20اور ون ڈے میچز کیلئے 4مختلف ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ، یونس خان اور ذوالفقار بابر کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ، رضا حسن کی ٹیم میں واپسی ، مصباح الحق ون ڈے ، شاہد خان آفریدی ٹی 20کپتان ہونگے ، اسد شفیق کو سائیڈ میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دینگے ، یونس خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کمیٹی کا متفقہ تھا ، یونس خان سلیکٹرز کو کارکردگی سے متاثر کرنے میں ناکام رہے ، ون ڈے کے دروازے بند نہیں ہوئے ضرورت پڑنے پر دوبارہ بلایا جاسکتا ہے ، سلیکشن کمیٹی میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں تھا ، پی سی بی کے معاملات حل کرنے میں وقت لگے گا ، معین خان

جمعرات 25 ستمبر 2014 06:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء) آسٹریلیا کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ہوم سیریز ، ٹی 20 اور ون ڈے میچز کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ، یونس خان اور ذوالفقار بابر کو ڈراپ کردیا گیا ، رضا حسن کی واپسی ، شاہد خان آفریدی ٹی 20 جبکہ ون ڈے کی قیادت مصباح الحق کو سونپ دی گئی ، سائیڈ میچز کی کپتانی اسد شفیق کو دے دی گئی جبکہ معین خان کا کہنا تھا کہ یونس خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کمیٹی کا متفقہ تھا ، یونس خان سلیکٹرز کو کارکردگی سے متاثر کرنے میں ناکام رہے ، ون ڈے کے دروازے بند نہیں ہوئے ضرورت پڑنے پر دوبارہ بلایا جاسکتا ہے ، سلیکشن کمیٹی میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں تھا ، پی سی بی کے معاملات حل کرنے میں وقت لگے گا ۔

لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹرز معین خان نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے ، ٹی 20میچز کیلئے کھلاڑیوں کااعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ون ڈے سکواڈ میں مصباح الحق ( کپتان ) کے علاوہ احمد شہزاد ، محمد حفیظ ، عمر اکمل ، عمر امین ، سعد نسیم ، رضا حسن ، محمد عرفان ، بلاول بھٹی ، وہاب ریاض ، فواد عالم ، اسد شفیق ، صہیب مقصود ، سرفراز احمد اور شاہد خان آفریدی کو شامل کیا گیاہے جبکہ ٹی 20سکواڈ میں شاہد آفریدی کپتان ، احمد شہزاد ، محمد حفیظ ، عمر اکمل ، فواد عالم ، عمر امین ، اسد شفیق صہیب مقصود ، سرفراز احمد رضا حسن ، سہیل تنویر ، محمد عرفان انور علی ، وہاب ریاض ، اویس ضیاء ، سعد نسیم ، بلاول بھٹی ، اور جنید ضیاء کو شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کیخلاف 14رکنی ٹیم کے اعلان میں شامل کھلاڑیوں میں شان مسعود ، احمد شہزاد ، بابر اعظم ، اسد شفیق ، حارث سہیل ، اسرار اللہ ، عدنان اکمل ، رضا حسن ، کرامت علی ، عمران خان ، عطاء اللہ ، راحت علی ، احسان عادل ، محمد طلحہ شامل ہیں ۔متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز میں صہیب مقصود ، سمیع اسلم ، شرجیل خان ، ناصر جمشید، حارث سہیل ، بابر اعظم ، احسان عادل ، عمران خان ، ظفر گوہر ، بسم اللہ خان ، کرامت علی ، بلاول بھٹی ، عادل امین ، عثمان شنواری ،اور عطاء اللہ شامل ہیں ۔

کھلاڑیوں کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ یونس خان کو ڈراپ کرنا کمیٹی کا متفقہ فیصلہ تھا یونس خان سلیکٹرز کو کارکردگی سے متاثر کرنے میں ناکام رہے تاہم ان کے لئے کرکٹ کے دروازے بند نہیں کئے گئے ضرورت پڑی تو انہیں منتخب کیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں معین خان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں تھا ٹیم کا اعلان متفقہ اور خوش اسلوبی سے کیا گیا پی سی بی کے معاملات کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا وقت کے ساتھ ساتھ معاملات ٹھیک ہوجائینگے رواں سیریز میں نئے ٹیلنٹ نے اچھی کارکردگی دکھائی تو ورلڈ کپ کیلئے بھی سکواڈکا حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔