تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی ،پنجاب انتظامیہ نے سی سی پی او کو سکیورٹی کیلئے خط لکھ دیا ،پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں نے کارکنان کی تعداد بڑھانے اور انتظامات کیلئے اجلاس بھی شروع کردیئے

جمعرات 25 ستمبر 2014 07:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء) پنجاب انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 28ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پنجاب انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دیدی جبکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سیکرٹری میاں افتخار اور ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے ڈی سی او آفس میں جلیس کیلئے درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ وہ پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں انہیں اجازت دی جائے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سی سی پی او کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے بھی خط لکھ دیا گیا ہے جو کہ سکیورٹی فراہم کریگا جلسے کی اجازت کے بعد صوبائی رہنماؤں کے کارکنان کی تعداد بڑھانے اور انتظامات پر اجلاس بھی شروع ہوگئے ہیں ۔