ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر میں آگ، شکاگو کے دونوں ہوائی اڈوں1700پروازیں منسوخ

اتوار 28 ستمبر 2014 09:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء ) امریکی شہر شکاگو کے قر یب قائم ایک ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر میں ایک ملازم کی طرف سے لگائی گئی آگ کے نتیجے میں شہر کے دونوں ہوائی اڈوں پر ہزار ہا مسافر متاثر ہوئے جبکہ قریب ایک ہزار سات سو پروازوں کو منسوخ کرنا پڑ گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ شہر کے دونوں بڑے ہوائی اڈوں پر، جنہیں دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار کیا جاتا ہے، فضائی آمد و رفت کا نظام معمول پر آنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

اگرچہ چار گھنٹوں کے تعطل کے بعد O'Hare انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر پروازوں کا سلسلہ بحال ہو چکا ہے، تاہم سینکڑوں پروازوں کے منسوخ ہونے کے سبب جو ہزاروں مسافر وہاں پھنسے ہوئے ہیں، ان کی ہینڈلنگ میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

آتشزنی کا یہ واقعہ شکاگو سے باہر ارورا کے علاقے میں پیش آی۔ ارورا پولیس کے مطابق بظاہر یہ آگ ایک ایسے شخص نے لگائی، جس نے بعد میں چاقو کی مدد سے اپنے آپ کو زخمی بھی کر لیا۔

اس مبینہ ملزم ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر کی عمارت کے نچلے حصے میں داخل ہو کر تکن?کی ساز و سامان کی تاروں کو کاٹ د?ا اور پھر مٹی کا تیل چھڑک کر انہیں نذر آتش کر دی۔ پولیس نے ایک چھتیس سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، جو زخمی ہے۔ تاہم اس کے زخموں کی شدت زیادہ نہیں۔ حکام کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں کہ ملزم نے یہ کارروائی کیوں کی۔