کرپشن کیس میں تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کو 4سال قید،ایک ارب جرمانہ،سزا کے بعد اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہوگئی،تین ساتھی بھی مجرم قرار دیدیئے گئے،سزا سنائے جانے کے بعد حامیوں کی ہنگامہ آرائی،متعدد گاڑیاں نذر آتش کردیں

اتوار 28 ستمبر 2014 09:11

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) عدالت نے کرپشن کے 18 سالہ پرانے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کو 4 سال قید اور ایک ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عالیہ نے وزیراعلیٰ تامل ناڈو جے للیتا کو 66 کروڑ روپے کی کرپشن کے 18 سالہ پرانے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 4 سال قید اور ایک ارب روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جس کے بعد ان کی ریاستی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ عدالت نے جے للیتا کے 3 ساتھیوں کو بھی مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔عدالت کی جانب سے جے للیتا کو سزا سنائے جانے کے بعد تامل ناڈو میں ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی، مشتعل افراد نے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا اور شہریوں کی املاک کوبھی نقصان پہنچایا۔واضح رہے کہ جے للیتا پر الزام تھا کہ انہوں نے 1991 میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر جے للیتا نے اپنے اثاثے 3 کروڑ روپے ظاہر کئے تھے لیکن 1996 کے دوران ان کے اثاثے 66 کروڑ روپے تک پہنچ گئے جس پر ان کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :