سبی میں موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 شخص جاں بحق، 13 افراد شدید زخمی،5 کی حالت تشویشناک، دھماکے سے 16 موٹرسائیکل اور ایک گاڑی سمیت کئی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا

اتوار 28 ستمبر 2014 09:04

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) سبی میں موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سبی میں چاکر روڈ پر سبزی منڈی سے کچھ ہی فاصلے پر کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں منڈی میں سودا سلف کیلئے آئے ہوئے افراد میں سے 2 شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سبی سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کی حالت تشویشناک قرار دے دی جبکہ دھماکے سے 16 موٹرسائیکل اور ایک گاڑی سمیت کئی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کئے۔

متعلقہ عنوان :